سری نگر//ایس کے آئی سی سی سری نگر میں ’’ پنچایت کے ساتھ بہتر حکمرانی‘‘ کے موضوع پر تین روزہ ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اِختتام پذیر ہوا۔ورکشاپ میں ’’ بہتر حکمرانی کے ساتھ پنچایت‘‘ کے تھیم کے مختلف شعبوں اور ریاستوں و یوٹیز کے شرکأ کو دیرپا ترقی کے اصولوںکے لئے اَپنی لگن میں متحد رہنے کے لئے متوجہ کیا۔ورکشاپ جو 22,21اور 23؍ اگست کو منعقد ہوا ،نے پالیسی سازوں ، سرکاری اَفسروں ، مقامی رہنمائی اور ترقیاتی ماہرین کو اِکٹھا کیا تاکہ مؤثر حکمرانی کے طریقہ کار کے ذریعے دیرپا ترقیاتی اہداف کو مقامی بنانے کی اہمیت پر غور کیا جاسکے۔ان تین دِنوںمیں بات چیت کمیونٹی کی شرکت کو بڑھانے ، شفاف فیصلہ سازی او رجواب دہ وسائل کی تقسیم پر ہوتی رہی۔ورکشاپ نے مکمل سیشنوں اور پُر کشش پینل بحث و مباحثے کے علاوہ مندوبین کو بڈگام اور سری نگر کی پنچایتوں کے نمائشی دوروں میں ایک منفرد موقعہ فراہم کیا۔اِن دوروں نے شرکأ کو نچلی سطح پر کئے گئے تبدیلی کے اَقدامات کا خود مشاہدہ کرنے کاموقعہ دیا۔بڈگام کا ایک گائوں اِچگام بالخصوص مقامی اختراعیت کی ایک روشن مثال کے طورپر سامنے آیا جہاں کمیونٹی کی زیر قیادت کوششوں نے ہیلتھ کیئر ، تعلیم اور ماحولیاتی تحفظ میں قابلِ قدر بہتری لائی ہے۔نمائشی دورو ں کے دوران وفد کے ہمراہ سیکرٹری دیہی ترقی اور پنچایت راج طارق اے زرگرتھے۔










