سری نگر// سری نگر میونسپل کارپوریشن نے آج نواب بازار میں تقریبات کا اِنعقاد کرتے ہوئے ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ کی رَسائی کو بڑھایا جس سے سری نگر میونسپل کارپوریشن کے دائرہ اِختیار میں اِس اَقدام کی کامیاب توسیع ہے۔ اِن اجتماعات نے مختلف محکموں کے افسران اورملازمین کے لئے مقامی کمیونٹی کے ساتھ مشغول ہونے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا ، تعاون اورعلم کے اشتراک کے جذبے کو فروغ دیا۔مختلف محکموں کے نمائندگان نے اِس موقعہ سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اَپنی متعلقہ سکیموں کے بنیادی اہداف اور طریقہ کار کی پیچیدگیوں کی وضاحت کی جس کا مقصد معلومات کے خلا کو پُر کرنا اور اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ شہریوں کو ان کے لئے دستیاب متعدد فوائد اور اِمدادی پروگراموں کے بارے میں اَچھی طرح سے آگاہ کیا جائے۔










