سری نگر //سری نگر میونسپل کارپوریشن نے آج سری نگر کے زینہ کوٹ میں’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘کے تحت ایک تقریب کا اِنعقاد کیا جو مقامی کمیونٹیوں کومتاثر کن واقعات اور ضروری خدمات فراہم کرنے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔اِس تقریب میں’’ میری کہانی، میری زبانی‘‘ سمیت متعدد سرگرمیاں پیش کی گئیں جہاں سرکاری فلاحی سکیموں سے استفادہ کرنے والوں نے اَپنی زندگی کو بدلنے والے تجربات کا اِشتراک کیا۔اِس کے علاوہ مفت ہیلتھ چیک اَپ، آدھار کارڈ رجسٹریشن، آیوشمان کارڈ جنریشن اور مختلف سرکاری سکیموں کے لئے سائن اَپس دستیاب کئے گئے جس سے ضرورت مندوں کے لئے ضروری خدمات تک آسان رسائی کو یقینی بنایا گیا۔مزید برآں،مرکزی حکومت کی آئی اِی سی وین معلوماتی شارٹ فلموں کی نمائش کے لئے سائٹ پر موجود تھی جس میں پی ایم اجولا یوجنا، پی ایم آواس یوجنا، پی ایم سونیدھی اوردیگر سمیت مختلف فلاحی سکیموں کو اُجاگر کیا گیا تھا جس کا مقصد مقامی کمیونٹیوں کو بااِختیار بنانا اور ضروری سرکاری پروگراموں تک وسیع پیمانے پر رَسائی کو یقینی بنانا تھا۔وِکست بھارت سنکلپ یاترا کی کامیاب آرگنائزیشن سری نگر میونسپل کارپوریشن اور مرکزی حکومت کے مقامی کمیونٹیوں پر مثبت اثرات مرتب کرنے اور فلاحی اَقدامات تک رسائی کو آسان بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔










