5جواری گرفتار،15,750روپے ضبط
سری نگر//سماجی جرائم کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے، سرینگر میں پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں5قمار بازوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم ضبط کی۔ جے کے این ایس کے مطابق پولیس اسٹیشن خانیار کو قمار بازوں کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات کے بعد پولیس پارٹی نے چولہ محلہ خانیار میں قمار بازوں کے آڈے پر چھاپہ مار کر دو جواریوں کو گرفتار کر لیا۔ ان کی شناخت عارف احمد چولہ ساکن آرم مسجد خانیار اور ارشد احمد میر ساکن کونخان کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے12300نقدی رقم اور تاش کے پتے اور4موبائل فون ضبط کر لیے ہیں۔ تاہم شبیر احمد چولہ، ہلال احمد چولہ ساکن چولہ محلہ، گوہر احمد حلوائی ساکن اندرواری نائید کدل اور گلزار احمد بٹ ساکن عیدگاہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فرار ہونے والے قمار بازوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارقمار بازوںنے انکشاف کیا کہ فرار ہونے والے جواریوں نے2لاکھ روپے سے زائد کی داؤ پر لگی رقم اپنے ساتھ لے گئے تھے۔اسی طرح، ایک اور کارروائی میں، پولیس اسٹیشن بمینہ کے افسران نے جے وی سی اسپتال کے قریب قماربازوں کے آڈے پر چھاپہ مار کر 3قماربازوں کو گرفتار کیا۔ ان کی شناخت مختار آحمد فافو ساکن بوٹ مین کالونی، عامر آحمد کاہلو اور شکیل احمد مصری ساکنان منصور کالونی کے طور پر ہوئی ہے۔ افسران نے قماربازوںسے3450 نقدی رقم اور تاش کے پتے ضبط کر لئے۔اسی سلسلے میں پولیس نے متعلقہ پولیس اسٹیشنوںمیں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ کمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں ہونے والے جرائم کے بارے میں معلومات مقامی پولیس کے ساتھ شیئر کریں۔










