لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے ازالہ کیلئے کوششیں کرنے کی یقین دہانی دی
سرینگر///سرینگر کے سابق میر جنید اعظم متو نے جمعہ کو پائین شہر کے رعناواری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس دوران انہوںنے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے ازالہ کیلئے اپنی کوششوں کی یقین دہانی کرائی ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سرینگر کے سابق میر جنید اعظم متو نے جمعہ کے روز پائین شہر کے رعناوار ی کے مختلف علاقوں بشمول جوگی لنکر ٹنگہ باغ ، ڈگہ محلہ اور دیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا جس دوران انہوںنے لوگوں کے ساتھ بات چیت کی ۔ جنید متو نے ایک مقامی مسجد میں نماز جمعہ اداکرنے کے بعد ٹنگہ باغ کے شہریوں کے مسائل پر بات کی جس لوگون نے انہیں اندرونی سڑکوں کی خستہ حالی کے بارے میں انہیں جانکاری دی اور ان کو سڑکوں کی خستہ حالی کا منظر دکھایا ۔ جنید متو نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ سڑکوں کی مرمت کیلئے بھر پور کوشش کریں گے ۔ اس موقعے پر لوگوں نے سابق میر کا شکریہ اداکیا اور ان کو علاقے کا دورہ کرنے اور عوامی مسائل سننے اور اپنے ردعمل کے حوالے سے ان کی تعریف کی ۔










