سری نگر//سرینگر کے مضافاتی علاقہ بمنہ میں پیرکورات دیر گئے ایک شبانہ تصادم آرائی کے دوران 2ملی ٹنٹ مارے گئے ۔آئی جی پی کشمیروجئے کمارنے کہاکہ مارے گئے ملی ٹنٹ لشکر طیبہ سے وابستہ تھے ،جن میں سے ایک مقامی اورایک غیرملکی تھا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایاکہ پیرکورات دیر گئے بمنہ سری نگرمیں پیرکورات دیر گئے سیکورٹی فورسزکاکچھ ملی ٹنٹوں سے سامنا ہوا۔انہوںنے بتایاکہ یہاںایک مختصر انکائونٹرمیں 2ملی ٹنٹ مارے گئے ۔آئی جی پی کشمیروجئے کمار نے ایک بیان میں کہاکہ کالعدم عسکری تنظیم لشکرِ طیبہ کے2ملی ٹنٹوں کو سری نگر پولیس نے سرینگر کے بمنہ علاقے میں ایک مختصر انکاؤنٹر میں ہلاک کیا۔اْنہوں نے کہاکہ دستاویزات اور دیگر مجرمانہ مواد کے مطابق، ہلاک ہونے والے جنگجووں میں سے ایک کی شناخت عبداللہ گوجری کے نام سے ہوئی ہے، جو فیصل آباد، پاکستان کا رہائشی ہے۔انہوںنے کہاکہ لشکر سے وابستہ پاکستانی ملی ٹنٹعبداللہ گوجری کی ہلاکت سیکورٹی فورسزکی ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دوسرے مارے گئے ملی ٹنٹ سے برآمد ہونے والی دستاویزات کے مطابق، اس کی شناخت عادل حسین میر سفیان عرف مصعب ضلع اننت ناگ کے طور ہوئی ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق، وہ 2018 میں واہگہ سے وزٹ ویزا پر پاکستان گیا تھا ۔پولیس نے کہا کہ سوپور میں مسلح تصادم میں ایک ملی ٹنٹ مارا گیا تھا جب کہیہ 2ملی ٹنٹ عبداللہ گوجری ساکنہ فیصل آبادپاکستان اور عادل حسین میر سفیان عرف مصعب ساکنہ ضلع اننت ناگ سوپور انکاؤنٹر کے مقام سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے،جس کے بعد پولیس کی ان دونوںکی نقل وحرکت پر سخت نظر تھی۔آئی جی پی کشمیرنے کہاکہ بمنہ سر ینگرمیں مارے گئے لشکر کے مقامی اورغیرملکی ملی ٹنٹوںکو امرناتھ یاترا پر حملے کرنے کا کام سونپا گیا تھاتاہم پولیس نے دونوںکوہلاک کرکے لشکر کایہ منصوبہ ناکام بنادیا۔










