roads

سردیوں کے ایام میں شام کے اوقا ت سے قبل ہی گاڑیاں سڑکوں سے غائب

مسافر سر راہ ہوجاتے ہیں پریشان، متعلقہ حکام سے مداخلت کی اپیل

سرینگر // چلہ کلان کی شدید تر ین سردیوں کے بیچ جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں سہہ پہرکے بعد ہی مسافر گاڑیوں کا ملنا دشوار بن جاتا ہے جس کے نتیجے مسافر طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔جس کے باعث مسافروں کو کئی کلو میٹر پیدل چلنا پڑتا ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق موسم سرما شروع ہونے کے بعد جنوبی کشمیر کے علاقوں کیلئے مسافر گاڑیاں دوپہر کے بعد ملنا دشوار بن جاتا ہے جس کی وجہ سے لالچوک و دیگر جگہوں سے اپنے اپنی منزلوں کی طرف جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس ضمن میں مسافروں نے شکایت کی ہے کہ اننت ناگ سے دیگر علاقوں کو جانے والی سومواور تویرا گاڑیاں دوپہر کے بعد ہی سڑکوں سے غائب ہوجاتی ہے۔اور سڑکوں پر مجبور مسافر اپنی اپنی منزلوں کی طرف جانے کیلئے برستی بارش یا برفباری میں ہی پیدل چلے جاتے ہیں ۔ ادھر پلوامہ سے شوپیان اور پلوامہ سے دیگر علاقوں کو جانے والی سومو و دیگر چھوٹی مسافر گاڑیاں بھی مشکل سے ملتی ہے ۔ مسافروں کے مطابق موسم سرما شروع ہونے سے قبل ہی مسافرپریشان ہیں تو آگے جاکے جب موسم کی حالت دگرگوں رہتی ہے اُس وقت ٹرانسپورٹ کی حالت کیا ہوگی ۔ مسافروں نے متعلقہ محکمہ کے افسران سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ روٹوں پر چلنے والی تویرایا سومو سٹینڈوں کو مذکورہ روٹوں پر گاڑیاں دستیابی رکھنے کیلئے پابند بنایا جائے ۔ ادھر سرینگر کے دیگر روٹوں پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کے متعلق بھی شکایات موصول ہوئی ہے کہ عصر کے بعد گاڑیاں ملنا مشکل بن جاتا ہے اور لوگ یا تو پیدل چلنے کیلئے مجبور ہوجاتے ہیں یا پھر آٹو رکھشائوں کو من مانگی دینے کے بعد اپنی منزلوں تک پہنچ سکتے ہیں۔