ستیش شرما نے کھیلوں کے ذریعے مضبوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور نوجوانوں کی زیادہ مصروفیت پر زور دیا

ستیش شرما نے کھیلوں کے ذریعے مضبوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور نوجوانوں کی زیادہ مصروفیت پر زور دیا

سرینگر//وزیر برائے خوراک ، شہری سپلائیز اور امور صارفین ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ٹرانسپورٹ ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور سائینس و ٹیکنالوجی مسٹر ستیش شرما نے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے ، تکنیکی اختراعات کو فروغ دینے اور جموں و کشمیر میں کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔ وزیر موصوف انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز ( انڈیا ) ، جموں و کشمیر اسٹیٹ سینٹر ( آئی ای آئی ۔جے کے ایس سی ) کی جانب سے ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی ڈے 2026 کے موقع پر منعقدہ ایک روزہ سیمینار کے دوران خطاب کر رہے تھے جس کا موضوع ’’ ڈیجیٹل لائف لائنز ۔ ایک منسلک دنیا میں لچک کو مضبوط بنانا ‘‘ تھا ۔ سیمینار نے انجینئرز ، پالیسی سازوں ، ٹیلی کام کے پیشہ ور افراد ، ماہرین اور عوامی نمائندوں کو ایک دوسرے سے منسلک دنیا میں لچکدار ڈیجیٹل انفراسٹرکچر ، سائیبر سیکورٹی ، براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی اور جامع تکنیکی ترقی کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر غور کرنے کیلئے اکٹھا کیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ستیش شرما نے کہا کہ مضبوط ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی جدید حکمرانی اور سماجی و اقتصادی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی بن گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل خدمات تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے اور جموں و کشمیر میں مواصلاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی خواہاں ہے ۔ وزیر موصوف نے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے اور نمستقبل کیچیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل محفوظ اور لچکدار ڈیجیٹل سسٹم بنانے اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے تکنیکی مسائل پر تکنیکی آگاہی ، اختراعات اور تعمیری مکالمے کو فروغ دینے میں آئی ای آئی ۔ جے کے ایس سی جیسے پیشہ ور اداروں کے کردار کی تعریف کی ۔