بھگوتی نگربیس کیمپ سے 1292 خواتین اور195 سادھو ئوں سمیت6113یاتری واردِکشمیر
سری نگر//سری نگرجموں قومی شاہراہ اوردیگراہم وراستوں پر غیر معمولی غیرمعمولی حفاظتی بندوبست کے بیچ سالانہ امرناتھ یاترا 2022جوش وخروش سے جاری ہے ۔تیسرے روز بھی ہزاروں یاتری ،امرناتھ گھپا میں درشن وپوجاپاٹ کیلئے نون ون پہلگام اوربال تل گاندربل بیس کیمپوں سے روانہ ہوئے جبکہ سنیچر کوعلی الصبح بھگوتی نگرجموں یاتری نواس سے 1292 خواتین،195 سادھو ئوںاور 25 بچوں سمیت6113یاتری 228 گاڑیوں میں کشمیر کی جانب روانہ ہوئے،جوبعدسہ پہر بیس کیمپوںمیں پہنچے ۔حکام نے کہاکہ یاتریوںکوصبح 5بجے سے11بجے تک دومیل اورچندی واڑی گیٹ عبور کرنا ہوتے ہیں جبکہ سہ پہر3بجے کے بعدکسی بھی یاتری کوپنجترنی سے گھپاکی جانب سفر جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگر جموں قومی شاہراہ اور امرناتھ گھپا کی جانب جانے والے دونوں پہاڑی راستوں پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کے بیچ سالانہ یاترامیں شامل ہونے کیلئے نون ون پہلگام اوربال تل سونہ مرگ پہنچنے والے ہزاروں یاتریوںکاتیسرا جتھہ سنیچر کوعلی الصبح امرناتھ گھپاکی جانب روانہ ہوا ۔یاتریوںکے دو قافلوںکوحکام اورشرائن بورڈ کے ذمہ داروںنے سنیچر کوصبح کے وقت نون ون بیس کیمپ اوربال تل بیس کیمپ سے روانہ کیا۔شرائن بورڈ نے یاتریوں کیلئے یہ لازم قرار دیاہے کہ وہ صبح 5بجے سے11بجے تک دومیل اورچندی واڑی گیٹ عبور کریں اورساتھ ہی چندی واڑی گیٹ عبور کرنا ہوتے ہیں جبکہ سہ پہر3بجے کے بعدکسی بھی یاتری کوپنجترنی سے گھپاکی جانب سفر جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے ۔اسبارے میں شرائن بورڈ کے ذمہ دار اورانتظامیہ کے حکام کہتے ہیں کہ یہ فیصلہ یاتریوںکوکسی بھی طرح کی مشکل موسمی صورتحال سے محفوظ رکھنے کیلئے لیاگیا ہے ۔انہوںنے واضح کیاکہ 70سے زیادہ عمر والے بزرگ شخص ،13سال کی عمر سے کم بچوں وبچیوں اور6ماہ کی حاملہ خواتین کیلئے یاترا کوممنوعہ قرار دیاگیاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ دونوں بیس کیمپوںمیں اسبات کویقینی بنایا جاتاہے کہ یاتریوںنے معقول کپڑے جوتے وغیرہ پہن رکھے ہوں نیز وہ اپنے ساتھ دیگرضروری سامان بھی رکھے ہوئے ہیں ۔خیال رہے سالانہ امرناتھ یاترا2022جمعرات یعنی30جون کومقررہ وقت پر شروع ہوئی اورنون ون اوربال تل بیس کیمپوں سے ہزاروں یاتری گھپا کی جانب روانہ ہوئے ۔اس دوران سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان،1292 خواتین سمیت 6113 یاتریوں کا چوتھاجتھہ228گاڑیوں میں ہفتہ کی صبح کو بھگوتی نگرجموں ہری نواس کیمپ سے جنوبی کشمیر کے ہمالیہ میں واقع امرناتھ کے 3880 میٹر بلندی پرواقع امرناتھ غار کادرشن اوریہاںپوجاپاٹ کیلئے کیلئے روانہ ہوا۔ حکام نے بتایا کہ سنیچر کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے روانہ ہونے والے یاتریوں میں سے41733 یاتری 148 گاڑیوں کے قافلے میں پہلگام بیس کیمپ کے لیے روانہ ہوئے، جب کہ دیگر 1940 یاتری80گاڑیوں کے قافلے میں بال تل بیس کیمپ کی جانب رونہ ہوئے۔حکام نے کہاکہ یاتری، جن میں 195 سادھو اور 25 بچے بھی شامل ہیں، دن کے آخر میں ضلع اننت ناگ کے پہلگام اور گاندربل ضلع کے بال تل کے جڑواں بیس کیمپ پہنچیں گے۔نون ون پہلگام اوربال تل گاندربل سے 30 جون کو 43 روزہ یاترا کے آغاز کے بعد سے اب تک تقریباً20ہزار سے زیادہ یاتریوں نے امرناتھ گھپامیں، قدرتی طور پر بنائے گئے برف کے شیولنگم میں عبادت کی ہے۔ خیال رہے نون ون پہلگام بیس کیمپ سے امرناتھ گھپا 48کلومیٹراوربل تل گاندربل بیس کیمپ سے14 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس کے ساتھ 29 جون سے23ہزار214 یاتری بھاگوتی نگر بیس کیمپ سے وادی کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔حکام کاکہناہے کہ امسال توقع ہے کہ یاترا میں معمول سے زیادہ حاضری دیکھنے کو ملے گی کیونکہ یہ تین سال کے وقفے کے بعد منعقد ہو رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ امرناتھ یاترا43روزتک جاری رہنے کے بعد11، اگست کو رکھشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔










