زرنی مر سرینگر میں جواں سالہ خاتون کی سسرال میں پُر اسرار طو رپر موت

لواحقین کا زور دار احتجاج ، لخت جگر کو قتل کرنے کا لگایا الزام ، پولیس کی تحقیقات شروع

سرینگر // سرینگر کے زونی مر علاقے میں سسرال میں جواں سالہ خاتون کی پُر اسرار طور پر موت کے بعد لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی کو قتل کیا گیا تاہم سسرال والوں کا کہنا ہے کہ خاتون نے خود سوزی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر کے زونی مر علاقے میں سسرال میں ایک جواں سالہ خاتون پُراسرار طو رپر مردہ پائی گئی جس کے بعد لواحقین نے زور دار احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی کو قتل کیا گیا ہے ۔ لواحقین کے مطابق ان کی بیٹی جس کی شناخت مہوش جان کے بطور ہوئی ہے نے الزام عائد کہا کہ ان کے سسرال والوں نے ان کا قتل کیا اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسے کئی بار فون کرنے کی کوشش کی لیکن وہ دستیاب نہیں ہوئی۔ تاہم سسرال والے دعویٰ کر رہے ہیں کہ اس کی موت خودکشی سے ہوئی ہے۔ لواحقین نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائے اور قتل میںملوث افراد کی نشاندہی کرکے انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔ ادھر پولیس کے ایک سنیئر عہدیدار نے بتایا کہ واقعہ کی نسبت کیس درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ خاتون کی موت کی وجہ بھی معلوم کی جا رہی ہے اور حقائق سامنے آنے کے بعد ہی اس کو شیئر کیا جائے گا ۔