رواں برس سیاحوں کی اچھی خاصی تعداد نے وادی کا دورہ کیا

رواں برس سیاحوں کی اچھی خاصی تعداد نے وادی کا دورہ کیا

8لاکھ سے زائد ملکی ٹورسٹوںنے کشمیر کی سیر کی جبکہ پچاس ہزار سے زائد غیر ملکی سیاح بھی آئے

سرینگر//سال 2022میں وادی کشمیر میں سیاحوں کی تعداد گذشتہ برسوں سے کافی بہتر رہی غیر ریاستی سیاحوں کی تعداد 8.50لاکھ سے زائد رہی جبکہ غیر ملکی سیاحوں کی تعداد بھی خاصی دیکھنے کو ملی ۔ ڈائریکٹر ٹورازم نے بتایا کہ سیاحتی ڈھانچہ کی جانب توجہ دی جارہی ہے اور وادی کی طرف زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو لانے کیلئے محکمہ برسر عمل ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سال رواں یعنی 2022میں اب تک وادی میں سیاحوں کی تعداد اچھی خاصی رہی اور ملکی وغیر ملکی سیاحوں کی اچھی خاصی تعداد نے وادی کا دورہ کرکے قدرتی مناظر کا نظارہ کرکے اس سے لطیف اندوز ہوئے ۔ اس حوالے سے ناظم سیاحت’’ ڈائریکٹر ٹورازم‘نے کہا ہے کہ رواں برس 8لاکھ پچاس ہزار سے زائد ملکی سیاحوں نے وادی کی سیر کی اور یہاں کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوئے ۔ اس کے علاوہ غیر ملکی فارنر ٹورسٹوں کی تعداد 50ہزار کے قریب رہی۔ انہوںنے کہا کہ وادی کشمیر میںسیاحوں کی اچھی خاصی تعداد نے وادی کی سیر کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کاانکشاف کیا کہ سیاحوں کو وادی کی سیر کرنے کیلئے زمینی سطح پر تشہیر نہ ملنے کے نتیجے میں اس قدر سیاح نہیں آئے جس کی امید کی جارہی تھیں ۔ انہوںنے کہا کہ سیاحتی ڈھانے کو بنیادی سطح پر مضبوط کرنے کیلئے محکمہ کئی اقدامات اُٹھارہا ہے انہوںنے کہا کہ اس سال سیاحوں نے وادی کا رُخ کرنا شروع کیا اور گلمرگ و دیگر سیاحتی مقامات پر سکیٹنگ کا مزہ لے رہے ہیں ۔ انہوںنے اس بات کی امید ظاہر کی کہ آنے والے سال 2023میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو وادی کی سیر کرنے کیلئے مائل کرنے کیلئے کئی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں اور بیرون ریاست ٹور آپریٹوں کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت چل رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس کے علاوہ محکمہ نے سیاحوں کیلئے کئی دلچسپ سکیمیں بھی متعارف کی ہیں ہے اور کئی پروگرموں کا انعقاد بھی زیر غور ہے ۔ انہوںنے اس بات پر افسوس کااظہار کیاذرائع ابلاغ کا ایک حصہ وادی کے حالات کو اس قدر پیش کررہا ہے کہ سیاح یہاں آنے سے کتراتے ہیں۔ ناظم سیاحت نے کہا کہ وادی کشمیر سیاحوں کیلئے بلکل محفوظ جگہ ہے یہاں پر سیاحو کو کوئی خطرہ نہیں ہے سیاح یہاں پر بلا روک ٹوک کے کسی بھی جگہ آسانی کے ساتھ جاسکتے ہیں خاص کر سیاحتی مقامات پر کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگلے برس کئی نئے ڈسٹنیشنوں کو سیاحتی نقشے پر لایا جارہا ہے جس سے سیاحت کو فروغ ملنے کی امید ہے ۔