acb

رشوت ستانی ،مالی وانتظامی بدعنوانیوں اور ریکارڈمیں قلم زنی کیخلاف انسدادکورپشن بیورئو جموں وکشمیرسرگرم عمل

جنوری 2022سے اگست 2023تک ACBکے 8 مخصوص تھانوںمیں161مقدمات درج

سری نگر//ملک بھرمیں کورپشن کے معاملے میں دوسرے نمبر پررہنے والی سابقہ ریاست جموں وکشمیر کی انتظامیہ یعنی سرکاری ونیم سرکاری محکموں اوراداروں میں مختلف نوعیت کی مالی اورانتظامی بدعنوانیوںکا قلع قمع کرنے کیلئے موجودہ حکومت کی جانب سے کئی اہم اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ،جن میں ریاستی ویجی لنس تنظیم کانام بدل کر اسکو انسدادکورپشن بیورئوACBکانام دیکر فعال اور متحرک بنانابھی شامل ہے ۔جے کے این ایس کومعلوم ہواکہ اینٹی کورپشن بیورئو ACBکی اس لحاظ سے تنظیم نو کی گئی کہ اس میں تحقیقات اورچھان بین تجربہ اورمہارت رکھنے والے سینئر وجونیئر افسروں اور اہلکاروںکی تعیناتی عمل میں لائی گئی ۔22اپریل2019کوحکومت نے سینئر آئی پی ایس آفیسر آنند جین کو بطورIGP اینٹی کورپشن بیورئو ACBجموں وکشمیرتعینات کرتے ہوئے اُنھیں بطور ڈائریکٹر ACBکام کرنے کی ذمہ داری بھی تفویض کردی ،اور تب سے ہی سینئر آئی پی ایس آفیسر آنند جین اس عہدے پرفائض ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرآنند جین کی سربراہی میں اینٹی کورپشن بیورئو جموں وکشمیر کی کارکردگی میں کافی بہتری آئی ہے ،کیونکہ موصوف روزانہ کی بنیادپر کورپشن سے متعلق کی گئی کارروائیوںاور درج کیسوںکی تحقیقات کے بارے میں جانکاری لیتے ہیں ۔اینٹی کورپشن بیورئو ACBجموں وکشمیرکی آفیشل ویب سائٹ پردستیاب تفصیلات ومعلومات کے مطابق اس تحقیقاتی ادارے نے جنوری 2022سے اگست2023تک جموں وکشمیر انتظامیہ کے مختلف محکموںمیں تعینات افسروں اور ملازمین کیخلاف رشوت خوری ،سرکاری رقومات میں خردبرد،غبن ،سرکاری ودفتری ریکارڈمیں قلمزنی اور دیگر ایسے ا لزامات کی بناء پرکل161مقدمات یعنیFIRدرج کئے ہیں ۔سال 2022کے دوران اینٹی کورپشن بیورئو جموں زون نے کل40اوراینٹی کورپشن بیورئو کشمیر نے کل80مقدمات درج کئے ۔قابل ذکر ہے کہ اینٹی کورپشن بیورئو جموں وکشمیر نے پوری یوٹی میں کل 8مخصوص پولیس تھانے قائم کئے ہیں ،جہاں رشوت ستانی ،مالی بدعنوانی ،انتظامی بے ضابطگیوں ،ریکارڈ میں قلمزنی اور غیرقانونی طور پر مختلف سر ٹیفکیٹس اجراء کرنے نیز غیرمتناسب اثاثے ہونے کے مرتکب سرکاری افسروں اور ملازمین کیخلاف FIRدرج کرکے اُن کیخلاف عائد الزامات کی تحقیقات شروع کی جاتی ہے ۔اینٹی کورپشن بیورئو کے نامزد یامقررتھانوں میں پولیس اسٹیشن سینٹرل کے علاوہ پولیس اسٹیشنACBجموں، پولیس اسٹیشنACBاودھم پور، پولیس اسٹیشنACBڈوڈہ، پولیس اسٹیشنACBراجوری، پولیس اسٹیشنACBسری نگر، پولیس اسٹیشنACBاننت ناگ اور پولیس اسٹیشنACBبارہمولہ،شامل ہیں۔رواں سال جنوری سے وسط اگست تک اینٹی کورپشن بیورئو جموں وکشمیر نے رشوت خوری ،سرکاری رقومات میں خردبرد،غبن ،سرکاری ودفتری ریکارڈمیں قلمزنی اور غیرمتناسب اثاثے نیزدیگر ایسے ا لزامات کی بناء پر کل41کیس درج کئے ہیں۔جموں وکشمیرکی آفیشل ویب سائٹ پردستیاب تفصیلات ومعلومات کے مطابق رواں سال یعنی جنوری2023سے وسط اگست2023تک ACBنے جموں زون میں قائم مخصوص 5تھانوںمیں راشی اور بدعنوان سرکاری اہلکاروں کیخلاف کل13مقدمات مختلف دفعات کے تحت درج کئے ہیں جبکہ اس دورانACBکشمیر زون نے سری نگر ،بارہمولہ اور اننت ناگ میںمخصوص3تھانوںمیں بدعنوانی ،رشوت ستانی اور قلمزنی وغیرہ الزامات کے تحت سرکاری اہلکاروں کیخلاف مختلف متعلقہ دفعات کے تحت28 مقدمات یاFIRدرج کئے ہیں ۔گزشتہ کئی برسوں سے ACBمیں تعینات ایک جونیئر افسر نے بتایاکہ ACBکسی بھی سرکاری افسر یااہلکار کیخلاف صرف کوئی مصدقہ شکایت یا اطلاع ملنے پرہی کارروائی کرتی ہے ۔انہوںنے بتایاکہ ہمارے یہاں کسی بھی سرکاری اہلکار کیخلاف عائد شکایت میں عائد کئے جانے والے الزامات کی ابتدائی چھان بین کاایک میکانزم موجود ہے اور جب یہاں کسی سرکاری اہلکار کیخلاف عائد الزام یا الزامات کی حقانیت کابھروسہ ہوجاتاہے تواسکے بعد ہی ACBکی ٹیم تشکیل دیکر الزامات کی زدمیں آنے والے افسر یاملازم کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔