ہندوارہ//رام نومی کاتہوار پیر کو ماتا بدرکلی مندرہندوارہ میں منایاگیا۔ اس موقع پر پنڈتوں نے پوجا کی۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق ملک بھر سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے امن و خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔دہلی،جموں ودیگر ریاستوں سے آئے سینکڑوں کشمیری پنڈتوں نے حاضری دیکر ماتھا ٹیکا اورپوجاکی۔ اس خصوصی موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے اور مندر میں داخل ہونے کے دوران چیکنگ بھی کی گئی تھی۔ اس موقع پر اے ڈی سی ہندواڑہ نذیر احمد تحصیلدار ہندواڑہ شہباز احمد اور نائب تحصیلدار کے علاوہ محکمہ جنگلات اور پی ایچ ای کے ملازمین بھی موجود تھے۔ مسلمانوں نے بھی اس موقع پر عقیدت مندوں کو مبارکباد دی اور اس وقت کو یاد کیا جب وہ ان مذہبی تہواروں کو ایک ساتھ منا رہے تھے۔۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنڈتوں نے کہا کہ اس سال شدوں کی ایک بڑی تعداد امڈ کے آئی اور یہاں رات بھر حون کیا اور پوجا پاٹ کی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع انتظامیہ کو یہ اندازا نہیں تھا کہ پنڈتوں کی اتنی تعداد بدرکلی ماتا کی درشن کیلئے آئے گے۔ انہوں نے کہا بدرکلی ماتامندر پر ہر سال کی طرح اس سال بھی زبردست جوش جزبے کے ساتھ منایا گیا جس میں مسلم برادری نے بھی ان پنڈتوں کا ساتھ دیکر بدرکلی مندر میں تشریف لایا اور یہاں کشمیر پنڈت براردری کے ساتھ گلے لگے اور پنڈت برادری کو اس موقع پر مبارکباد دی۔










