یہ پہل ان نوجوانوں کو جوڑنے کی کوششوں کا حصہ جن کا سیاست کے ساتھ کوئی سیاسی پس منظر نہیں :وزیر اعظم
سرینگر // دہلی میں 11اور 12جنوری کو ’’وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ پہل ان نوجوانوں کو جوڑنے کی کوششوں کا حصہ ہے، جن کا سیاست کے ساتھ کوئی سیاسی پس منظر نہیں ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ’من کی بات ‘ریڈیو نشریات کے 116 ویں ایپی قسط میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 12 جنوری کو سوامی وویکانند کی 162 ویں جینتی دہلی کے بھارت منڈپم میںایک خاص انداز میں منائی جائے گی۔انہوں نے کہا ’’ لال قلعہ کی فصیل سے میں نے ایسے نوجوانوں سے سیاست میں شامل ہونے کی اپیل کی جن کے پورے خاندان کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں ہے۔ ایسے ایک لاکھ نوجوانوں کو سیاست سے جوڑنے کیلئے ملک میں بہت سی خصوصی مہم چلائی جائے گی‘‘۔ وزیر اعظم نے نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کی بھی تعریف کی اور کہا کہ این سی سی کا نام ان کے اسکول اور کالج کے دنوں کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا ’’ میں خود ایک این سی سی کیڈٹ رہا ہوں، اس لیے میں پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اس سے جو تجربہ مجھے حاصل ہوا وہ میرے لیے انمول ہے۔ این سی سی نوجوانوں میں نظم و ضبط، قیادت اور خدمت کا جذبہ پیدا کرتا ہے‘‘۔اپنے ریڈیو نشریات کے دوران، مودی نے لوگوں سے ہندوستانی تارکین وطن کی متاثر کن کہانیوں کو منانے کا بھی مطالبہ کیا جنہوں نے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی، جدوجہد آزادی میں حصہ ڈالا اور ’’ہمارے ورثے‘‘ کو محفوظ کیا۔بزرگ شہریوں کی مدد کرنے میں ہندوستان کی ’’یووا شکتی ‘‘کی ہمدردی اور توانائی قابل ستائش ہے۔ انہوں لکھنوکے ایک نوجوان کی مثال دی جس نے بزرگوں کو ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے میں مدد کی۔انہوں نے احمد آباد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے بارے میں بھی بات کی جو سائبر کرائمز بشمول ڈیجیٹل گرفتاریوں کے بارے میں بزرگوں کو خبردار اور آگاہ کر رہا ہے۔










