شنگھائی تعاون تنظیم کا چین کے شہر چنگ داؤ میں اجلاس ، راجناتھ سنگھ کی شرکت
نئی دہلی/یو این آئی// ہندوستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں چین اور پاکستان کے اتحاد کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے رکن ممالک کے دہشت گردی پرمشترکہ بیان پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ایس سی او کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کا دو روزہ اجلاس چین کے شہر چنگ داؤ میں جاری ہے ۔ چین کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں ہندوستان کی نمائندگی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کررہے ہیں۔ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دہشت گردی پر رکن ممالک کے مشترکہ بیان پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ چین اور پاکستان مشترکہ بیان میں جموں و کشمیر میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کا ذکر نہیں کرنا چاہتے ۔










