دویدی نے سی ایس ایس کے تحت ایچ اینڈ ایم ای کی بنیادی اور مالی کامیابیوں کا جائیزہ لیا

تکمیل کے مختلف مراحل میں زیر تکمیل منصوبوں کو ترجیح دینے کی ہدایت

سرینگر//صحت اور طبی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری منوج کمار دویدی نے آج ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں مالی سال کے دوران جموں و کشمیر میں مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کو آسانی سے نافذ کرنے کیلئے فزیکلی اور مالی کامیابیوں کا جائیزہ لیا گیا ۔ پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں /سرینگر /اننت ناگ /بارہمولہ /کٹھوعہ /ڈوڈہ /راجوری ، مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن جے اینڈ کے ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیٹ ہیلتھ سوسائٹی ، ڈائریکٹر جنرل فیملی ویلفئیر ، ایم سی ایچ اینڈ امیونائیزیشن ، ڈائریکٹر فائنانس ایچ اینڈ ایم ای ، ڈائریکٹر ( کوارڈینیشن ) نئے جی ایم سیز اور نرسنگ کالجز ، ڈائریکٹر آیوش ، پروجیکٹ ڈائریکٹر جے کے ایس اے سی ایس ، چیف انجینئر پی ڈبلیو ( آر اینڈ بی ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ،آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ ، جی ایم سی جموں ، کنٹرولرز ڈرگز ، ڈرگ اینڈ فوڈ کنٹرول آرگنائیزیشن ، ایگزیکٹو انجینئر جے کے پی سی سی اور دیگر متعلقہ افراد نے ذاتی طور پر اور جموں سے ورچول موڈ میں میٹنگ میں شرکت کی ۔ شروع میں ایک پرذنٹیشن دی گئی جس میں سی ایس ایس کے حوالے سے محکمے کے کام کاج کے علاوہ دیگر شعبوں جیسے نیو میڈیکل کالجز ، این ایچ ایم ، نیشنل آیوش مشن ، ایمر جنسی کووڈ 19 رسپانس پیکج( ای سی آر پی ۔II ) ، نیشنل آیوش مشن ، نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام وغیرہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے تکمیل کے مختلف مراحل میں پروجیکٹوں کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ انہیں عوام کیلئے وقف کیا جا سکے ۔ میٹنگ میں سی ایس ایس 2022-23 کے تحت اب تک کی گئی مالیاتی پیش رفت پر تفصیلی بحث ہوئی ۔ میٹنگ میں سال 2022-23 کے دوران سی ایس ایس بجٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ سال 2022-23 کیلئے بجٹ کی حد 1481 کروڑ روپے ہے ۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر کے یو ٹی میں ایم بی بی ایس کی نشستوں کو بڑھانے اور ڈاکٹروں اور مریضوں کے تناسب کے فرق کو ختم کرنے کیلئے سات نئے میڈیکل کالجوں کے قیام پر کام کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔