Nayeem Ul Haq

دن میں کھلی دھوپ نکلنے کے باعث وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر مسلسل جاری

آئندہ کچھ دنوں تک موسمی صورتحال میں کسی بھی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، 15جنوری تک موسم خشک رہے گا

سرینگر // دن میں کھلی دھوپ نکلنے کے باعث وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر مسلسل جاری ہے ۔ شبانہ درجہ حرارت میں کمی کے چلتے سرینگر میں رات کا درجہ حرارت منفی 2.4ڈگری ، پہلگام میں منفی 4.4ڈگری اور گلمرگ میں منفی 4.6ڈگری سیلشس درج کیا گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال 15جنوری تک خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں کسی بھی بڑی موسمی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ ادھر زمستانی موحول کی وجہ سے ڈل جھیل سمیت سبھی آبی ذخائر منجمد ہیں اور نل بھی جم گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق چلہ کلان کے سخت تیور کے بیچ جموں کشمیر اور لداخ میںشدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ جہاں چلہ کلان میں سب سے زیادہ درجہ حرارت میں کمی ہوتی ہے میں تھوڑی سی بہتری آئی ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم گزشتہ شب سرینگر میں منفی 2.4ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات منفی 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ وادی کشمیر میں آئندہ کچھ دنوں تک موسم خشک ہی رہے گا ۔ ۔شدید سردی کی لہر جاری رہنے کے باعث مسلسل جھیل ڈل کی اوپری سطح پوری طرح سے منجمد رہی۔صبح کے وقت چلنے والی یخ بستہ ہواؤں اور شدت کی سردی کی لہر برقرار رہنے کے باعث صبح کے وقت زیادہ تر لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل پارہے ہیں۔درجہ حرارت منفی ریکارڈ ہونے اور شدید دھند چھائے رہنے کے نتیجے میں نل اور پانی کی ٹینکیوں میں بھی پانی جم گیا ہے جس وجہ سے اب گھروں کے اندر بھی پانی دستیاب نہیں ہو رہا ہے اور لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ۔