دفاعی معاملات میں ملک کو خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں /راج ناتھ سنگھ
سرینگر/اے پی آئی// ہتھیاروں ،گولہ بارود کی تیاری میں ملک خود کفالت کی راہ پر گامزن ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ جدید الیکٹرک ویکل منیفکچرنگ پلانٹ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ملک میں اب تک اسلحہ اور گولہ بارود بنانے میں 34ہزار کروڑ روپے سے زائد کی سرمائی کاری ہوچکی ہے ۔ اے پی آئی نیوز کے مطابق لکھنو اتر پردیش میں ڈیفنس کاریڈور کے 6یونٹس میں اب تک 34ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو اسلحہ اور گولہ بارود کی تیاری میں خود کفالت کی جانب ایک فیصلہ کن قدم قرار دیتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اشوک لیلینڈ کے جدید الیکٹرک وہیکل منیفیکچرنگ پلانٹ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ پلاٹ کا افتتاح کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بھارت اب ہتھیاروں ، میزائلوں اور دفاعی آلات کیلئے دیگر ممالک پر انحصار نہیں کرتا کیونکہ یہ تمام ساز وسامان اب ملک کے اندر ہی بالخصوص اتر پردیش میں تیار کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ڈیفنس کاریڈور لکھنو ، کانپور ، جھانسی، اگرہ ،علی گڑھ ، چتر کوٹ میں پھیلا ہوا ہے جہاں بڑے صنعتی ادرے مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کررہے ہیں ۔ ان یونٹو ں میں اسلحہ و گولہ بارود ،لڑکا طیاروں سے متعلق دفاعی آلات تیار کئے جارہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ترقی نہ صرف ملکی سلامتی کو مضبوب بنائے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقعے پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت کو دفاعی پیداوار میں عالمی سطح پر مضبوط مقام دلانے میں بھی مدد گار ثابت ہوگی ۔ انہوںنے کہا کہ دفاعی سازوسامان کی تیاری ملک کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک کو دفاعی معاملات میں کسی بھی ملک پر انحصار نہ کرنا پڑے ۔










