سوشل میڈیا پر شیئر ہونی والی ڈیٹ شیٹ بے بنیاد اور جعلی ، بچے دھیان نہ دیں / حکام
سرینگر // ماہ مارچ میں منعقد ہونے والے دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کیلئے فی الحال ڈیٹ شیٹ منظر عام پر نہیںلایا گیا کا اعلان کرتے ہوئے جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شیئر ہونی والی ڈیٹ شیٹ بے بنیاد اور جعلی ہے اور انہوں نے طلبہ سے تاکید کی ہے وہ اس پر دھیان نہ دیں ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے ماہ مارچ میںدسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا انعقاد ہو رہا ہے اور اس سلسلے میں تیاریاں جاری ہے۔ جہاں امتحان میں شرکت کیلئے بچے تیاریوں میںمصروف ہے وہیں سوشل میڈیا پر کچھ دنوں سے ڈیٹ شیٹ گشت کر رہی ہے جس کی وجہ سے طلبہ ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔ اسی دوران بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ فی الحال کوئی ڈیٹ شیٹ اجرا نہیں کیا گیا ہے اور جو بھی دیٹ شیٹ سوشل میڈیا پر گشت کر رہے ہیں وہ جعلی ہے اور ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ بورڈ کے ایک سنیئر عہدیدار نے کہا کہ رواں تعلیمی سیشن کیلئے امتخانات کا کوئی شیڈول جاری نہیں کیا ہے۔اور غلط تاریخوں والی من گھڑت ڈیٹ شیٹ واٹس ایپ اور فیس بک پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جارہی ہے۔انہوں نے طلبہ سے تاکید کی ہے کہ وہ اس طرح کوئی توجہ نہ دیں اور صرف اپنی پڑھائی پر توجہ فراہم کریں ۔










