چینائی/یو این آئی// چینائی کے قریب خام تیل سے بھری ایک مال بردار ٹرین میں آگ لگ گئی۔آگ اتنی بھیانک تھی کہ آگ کے گھنے غبار نے چینائیسے تقریباً 40 کلومیٹر دور تروولور ضلع کے ایگٹور کے آس پاس کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کی وجہ سے آج صبح وہاں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔اس حادثہ میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔










