پانپور میں پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع
سری //جنوبی کشمیر کے پانپور علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک لیڈر کی حفاظت پر مامور ایک پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل بن گیا ہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں حرکت قلب بند ہونے کے واقعات میں زشدید اضافہ ہوا ہے کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس )کے مطابق جنوبی کشمیر میں بجارتیہ جنتا پارٹی کے ایک لیڈر کی گارڑ پوسٹ پر پانپور میں تعینات ایک پولیس اہلکارجمعہ کی صبح دلا کا دورہ پڑنے اور اس دوران انہیں فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اسے داکٹروں نے مردہ قرار دیا ہے ۔پولیس نے متوفی پولیس اہلکار کی شناخت اندر کمارولد مرحوم پارس کمار ساکن سندر بنی کے طور کی ہے پولیس نے طبی و قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعدان کی میت کو گھر روانہ کیا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے وادی کشمیر میں حرکت قلب بند ہونے کے واقعات میں زبردست اضافہ ہوا ہے جہاں گزشتہ ہفتے میں قریب ایک درج افراد اسے طرح کے واقعات میں فوت ہوئے ہیں جن میں نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے ۔










