حج 2025کیلئے دوسری ویٹنگ لسٹ کی فہرست میں 3676عازمین کو ملی منظوری

حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت 2025 میں حج پر جانے کا ویٹنگ لسٹ کا انتظار کر رہے 3676 عازمین کو منظوری مل گئی ہے یہ اطلاع حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں دی گئی۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب جاری سرکولر کے مطابق مختلف ریاستوں سے منسوخ کرائی گئی نشستوں کو پُر کرنے لیے دوسری ویٹنگ لسٹ کو منظوری دے دی گئی ہے۔ جس سے چھتیس گڑھ کے 136سے 160تک دہلی کے626 سے 790تک گجرات کے 1724سے 2207 تک کرناٹک کے 2075سے 2310 تک کیرالا کے 1712 سے 2208 تک مدھیہ پردیش کے 906 سے 1136 تک مہاراشٹرا کے 3697 سے 4789 تک تامل ناڈو کے 1016سے 1319تک اور تلنگانہ کے 1632سے 2288تک کے عازمین کو حج کا موقع ملا ہے۔ ویٹنگ لسٹ میں منظور شدہ عازمین، حج اخراجات کی رقم 2,72,300 روپیہ (پہلی اور دوسری قسط) 23 جنوری 2025 تک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) یا یونین بینک آف انڈیا ( UBI) کی کسی سبھی شاخ میں پےِ ان سلپ اور بینک ریفرنس نمبر کے ذریعہ حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاونٹ میں جمع کرا دیں۔ عازمین کو رقم جمع کرانے کے لیے ای-پیمنٹ کی سہولت دی گئی ہے- جو ویب سائٹ
https://hajcommittee.gov.in
یا حج سیودھا ایپ پر کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، نیٹ بیکنگ، یو پی آئی کے ذریعہ دستیاب ہے۔
ویٹنگ لسٹ سے منتخب عازمین رقم کی ادائیگی کے بعد اپنا انٹرنیشنل پاسپورٹ (مشین ریڈ ایبل) کی خود تصدیق شدہ کاپی ، میڈیکل اسکریننگ اور فٹنیس سرٹیفکٹ، حلف نامہ، بینک کی پے سلپ، حج درخواست فارم کاپی۔ 25 جنوری 2025 تک اپنی متعلقہ ریاستی حج کمیٹی میں جمع کرا دیں۔ مزید معلومات کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in یا ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاتر پر رابط کر سکتے ہیں۔