The SUV fell into a deep ditch in Jammu's Reasi

جموں کے ریاسی میں SUVگاڑی گہری کھائی میں جا گری

المناک حادثے میںمیاں بیوی اور3ماہ کا بچہ لقمہ اجل ،۱یک زخمی

سری نگر//جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں ہفتہ ایک گاڑی گہری کھائی میں جا گری ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار میاں بیوی اور ان کا ایک تین ماہ کے بچے کی موت ہو گئی ۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق اسٹیشن ہاؤس آفیسر، چسانہ، سمن سنگھ نے بتایا کہ رات تقریباً 12.45بجے، ایک بولیرو کیمپر جو کہ ٹولی سے چسانہ جا رہا تھا، زیرو پوائنٹ کے قریب کھائی میں گر گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میںسوار3 افراد موقع پر ہی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیااس دوران زخمی کو فوری طور ہسپتال مننتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گاڑی دھاتی کے ڈھیر میں گر گئی تھی اور ریسکیورز کو لاشیں نکالنے میں مشکل پیش آئی تھی۔سنگھ نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت زاہد احمد (27) ماہورے کے گاؤں بلمت کوٹ، اس کی بیوی سائرہ اختر (26) اور ان کے تین ماہ کے بچے کے طور پر کی گئی ہے۔مہورے کے گاؤں دیول کا رہائشی عرفان احمد زخمی ہو گیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ اس حادثے کی خبر ان کے آبائی گائوں پہنچی تو یہاں کہرام مچ گیا ہے پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔