مقام کی تبدیلی ، اب زانگلی کپوارہ میں عوامی شکایات کا دربار منعقد ہوگا
سرینگر // جموں کشمیر پولیس سربراہ آر آر سوئن کا عوامی شکایت ازالہ پروگرام کے مقام کی تبدیلی عمل میں لائی گئی اور اب سنیچروار کے روز پولیس سربراہ کپواڑہ میں عوامی شکایات کا دربار منعقد کریں گے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک ( ایس این این) کو اس ضمن میں پولیس ترجمان کی جانب سے موصولہ بیان کے مطابق عوامی شکایات کے ازالے کا پروگرام ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں و کشمیر آر آر سوین کی سر براہی میں جو کہ پولیس ہیڈ کوارٹر پیرباغ سرینگر، میں 13 جنوری بروزہفتہ کو منعقد ہونا تھا کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے اور وہ یہ ضلع پولیس لائنز زانگلی کپوارہ میں 13 جنوری کو بروز ہفتہ 2بجے سے لیکر شام 4بجے تک منعقد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ضلع پولیس لائنز کپواڑہ میں ایک ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے جہاں لوگ آج سے ہی عوامی سماعت کیلئے اپنے آپ کو رجسٹر کر سکتے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر پولیس سربراہ آر آ ر سوئن نے عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے ایک خصوصی عوامی دربار کے انعقاد کا اعلان کیا تھا جس دوران وہ عوامی شکایات سننتے ہیں اور ان کا ازالہ کرتے ہیں ۔










