جموں و کشمیر میں 15.45 لاکھ ملکی سیاح

جموں و کشمیر میں 15.45 لاکھ ملکی سیاح

16 ہزار غیر ملکی سیاحوں کی آمد/ محکمہ سیاحت

سرینگر/ / یو این ایس / جموں و کشمیر میں رواں سال یکم جنوری سے یکم اکتوبر تک 15 لاکھ 45 ہزار 347 ملکی سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، جبکہ اس دوران 16 ہزار 20 غیر ملکی سیاح بھی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پہنچے۔ محکمہ سیاحت کے انفورسمنٹ ونگ کے مطابق سیاحوں کی مجموعی آمد حوصلہ افزا رہی ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید بہتری کی توقع ہے۔محکمہ سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے یکم اکتوبر تک سیاحوں کی جانب سے مجموعی طور پر 241 شکایات موصول ہوئیں۔ ان میں سے 140 شکایات کا ازالہ کیا جاچکا ہے جبکہ 101 شکایات ابھی زیر غور ہیں۔ شکایات کی بنیاد پر محکمہ نے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے سروس فراہم کنندگان پر مجموعی طور پر 16 لاکھ 95 ہزار 700 روپے جرمانہ عائد کیا، جبکہ متاثرہ سیاحوں کو 36 لاکھ 43 ہزار 440 روپے کی رقم واپس دلانے میں بھی مدد کی گئی۔