General Prateek Sharma

کشمیر میں مجموعی سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

کسی بھی صورتحال کا بھر وقت مقابلہ کرنے کیلئے خفیہ معلومات کے تبادلے کی بڑی ضرورت / جنرل شرما

سرینگر / / این این بی // ادھم پور میں مقیم شمالی کمان کے کمانڈر نے وادی کا کشمیر وادی کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطابق شمالی فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل پرتیک شرما نے کشمیر وادی میں موجودہ سیکورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور مختلف سکیورٹی اداروں کے درمیان تال میل کا جامع جائزہ لیا۔اس موقع پر سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ و رابطہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل پرتیک شرما نے وادی میں موجودہ سکیورٹی صورتحال سے متعلق مختلف اداروں کی جانب سے پیش کیے گئے ان پٹس کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں متعلقہ سکیورٹی اور دیگر اہم اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔فوج کی شمالی کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ اجلاس کے دوران کشمیر میں موجودہ سیکورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کاری کے طریقہ کار پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔شمالی فوجی کمانڈر نے مختلف سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مزید بہتر تال میل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے مو ¿ثر انداز میں نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی اور مربوط تعاون انتہائی اہم ہے۔لیفٹنٹ جنرل پرتیک شرما نے بھر وقت انٹیلی جنس شیئرنگ یعنی بروقت خفیہ معلومات کے تبادلے کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔ ان کے مطابق مختلف اداروں کے درمیان فوری طور پر اہم معلومات کا تبادلہ سیکورٹی فورسز کو کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت اندازہ لگانے اور فوری ردعمل دینے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔اجلاس کے دوران انٹیگریٹڈ کارڈنیشن اور مشترکہ کارروائیوں کی مو ¿ثریت بڑھانے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شمالی فوجی کمانڈ کے مطابق بہتر بین الادارہ جاتی تعاون کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو مزید مضبوط بنانا، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کو یقینی بنانا اور مشترکہ آپریشنز کی کارکردگی میں اضافہ کرنا ہے۔اجلاس میں موجودہ سیکورٹی صورتحال سے متعلق مختلف ان پٹس کا جائزہ لیتے ہوئے زمینی سطح پر درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے اختیار کیے جانے والے طریقہ کار پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مو ¿ثر بنانے کے لیے ضروری اقدامات پر غور کیا گیا۔شمالی کمانڈ نے بتایا کہ اجلاس کا بنیادی مقصد کشمیر میں سیکورٹی انتظامات کا جامع جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط کارروائی اور آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانا تھا۔