temperature

جموں و کشمیر میں شدید گرمی کا قہر جاری

سرینگر//کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ،بازار سے لوگ دن میں غائب محکمہ موسمیات کے مطابق مونسون جموں کے میدانی علاقوں میں پہنچ چکا ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مونسون جموں کے میدانی علاقوں میں پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے باعث جموں میں جمعرات سے ہی رک رک کر بارشیں ہونے کا امکان ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق محکمے کا کہنا تھا کہ جموں میں خاص طور پر صبح کے وقت پانچ جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ادھر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کے کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ درج ہوا ہے۔لوگوں کے مطابق دن اور رات کی گرمی میں شدید اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں آج صرف مجبور لوگ دن میں گھروں سے باہر آتے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باعث سکولی بچوں کا حال بے حال ہے ۔بچوں اور والدین نے بتایا انہیں اس گرمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت22.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔