Forest Department commemorates 131st Foundation Day-24

جموں وکشمیر کے محکمہ جنگلات نے 131 وان یوم تاسیس منایا

سری نگر// جموںوکشمیر کے محکمہ جنگلات نے اَپنا131 واں یوم تاسیس آج فارسٹ ہیڈ کوارٹر شیخ باغ سری نگر میں منایا۔تقریب میں سربراہان،ریٹائرڈ فارسٹ اَفسران اور مختلف رینک کے تقریباً 100اَفسران اورملازمین نے آن لائن اور آف لائن شرکت کی۔اِس پروگرام میںمحکمہ جنگلات کے پبلسٹی وِنگ کی طرف سے مرتب کردہ ’’ وَن پوش‘‘ فارسٹ نیوز لیٹر بھی جاری کیا گیا۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات سنجیو ورما نے خطاب کرتے ہوئے گذشتہ مالی برس کے دوران 1.37 کروڑ پودے لگانے کی تاریخی کامیابی کا اعتراف کیا۔اُنہوں نے کہا کہ فارسٹ جنگلاتی پیداوار اور جنگلاتی تفریح وغیرہ کے دیرپا اِستعمال سے ذریعہ معاش فراہم کر کے لوگوں کو دوبارہ جوڑنے میں کلیدی شعبہ ہوگا۔کمشنر سیکرٹری موصوف نے نرسریوں میں پودے لگانے کے معیاری مواد کی تیاری، آبی ذخائر کی بحالی اور جنگلات کو پولی تھین او رپلاسٹک سے پاک بنانے پر بھی زور دیا۔ اُنہوں نے جنگلات کے مستقبل کے اِنتظام کے بارے میں تفصیل سے بات کی اور جموںوکشمیر کو کلائمیٹ چینج سے محفوظ رکھنے کے لئے اگلے 25برسوں کے لئے ایک نقطہ نظرکی منصوبہ بندی پربھی زور دیا۔پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹ ڈاکٹر موہت گیر ا نے اَپنے اِفتتاحی کلمات میں جموں وکشمیر یوٹی کو ماحولیاتی تحفظ فراہم کرنے میں محکمہ کے نئے اِقدامات کے بارے میں تفصیل سے جانکاری دی ۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کے محکمہ جنگلات کی وقف خدمات کے 131 سال مکمل کرنے پر تمام فارسٹ برادری کو مبارک باد پیش کی اور جنگلات کی دیرپا اِنتظام ، قبائیلیوں سمیت جنگلات پر منحصر کمیونٹیوں کی حقیقی ضروریات کو پورا کرنے ، لائیو ہڈ کے مواقع پیدا کرنے کے لئے حیاتیاتی تنوع کا تحفظ ،جنگلاتی پیداوار کے دیرپا اِستعمال اور کلائمیٹ چینج کے بارے میں بات کی۔اُنہوں نے محکمہ کی تعاون کرنے پر جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کا بھی شکریہ اَدا کیا اور فارسٹ ملازمین کی لگن اور عزم کی تعریف کی۔پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹ نے محکمہ کے ملازمین کو وقف خدمت کے 131 برس مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کی اور محکمہ متعلقہ وِنگوں کا بھی شکریہ اَدا کیا کہ وہ ہمارے جنگلات کے تحفظ میں تعاون کر رہے ہیں۔اِس موقعہ پر جی ایچ کانگو(ریٹائرڈ پی سی سی ایف) مہمان خصوصیت کی حیثیت سے موجود تھے ، نے جنگلات کے تحفظ اور تحفظ میںفارسٹ ماہرین کے کردار کو سراہتے ہوئے تجویز پیش کی کہ اس دن کو جنگلات کے فرنٹ لائن عملے کے لئے وقف کیا جانا چاہیے تاکہ ان کی محنت اور لگن کا اعتراف کیا جائے۔ اُنہوں نے سنو فیلڈوں کے اِنتظام اور تحفظ پر بھی زور دیا۔سابق پی سی سی ایف اے کے سری واستو نے محکمہ نئے اِقدامات کی تعریف کی اور اس کے کام کاج اور جموںوکشمیر کے ہیلتھی فارسٹ پر اَپنے اطمینان کا اِظہار کیا۔ لال چند ( ریٹائرڈ پی سی سی ایف)نے اَپنے خطاب میں مقامی آبادی اور کسانوں کو اَپنی روزی روٹی کمانے کے لئے ادویات کے پودوں کی افزائش پر متاثر کیا۔ اپیندر پچنانڈا (ریٹائرڈ سی سی ایف)نے اَپنی تقریب میں معیاری پودے لگانے اور کلونل میٹرل کو بڑھانے کے لئے جدید تکنیکوں کے متعارف کرنے پرروشنی ڈالی ۔ جاوید اقبال پنجو( ریٹائرڈ سی سی ایف) نے اَپنے خطاب میں چناروں کی مقامی انواع کی دیکھ ریکھ پر زور دیا تاکہ اسے تعمیراتی مقاصد کے لئے اِستعمال کیا جاسکے جس سے ہمارے جنگلات پر دبائو کم ہو۔