جموں کشمیر میں امن و خوشحالی کوفروغ دینے میں نوجوانوں کا ایک کلیدی کردار :سید محمد الطاف بخاری

جموں وکشمیر میں اگلی سرکار اپنی پارٹی کی ہوگی: سید محمد الطاف بخاری

سری نگر//جموںو کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف احمد بخاری نے کہا جس طرح سے لوگ ان کی پارٹی میں شامل ہو کر ایک کارروان بنا رہے ہیں اس کو اور ہمارے سچی سیاست کی بنیاد پر ہمارا ساتھ دے رہیں ہیں اسے ہمیں لگتا ہے کہ اگلی حکومت ہماری ہو گی ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے سنیچر کے روز کا دعویٰ ہے کہ جموں و کشمیر میں اگلی سرکار ان کی پارٹی کی ہی ہوگی کیوں لوگوں کو ہم پر بھروسہ ہے اور ہمارے ساتھ جڑ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری کے لوگوں کو احساس ہوگیا ہے کہ اپنی پارٹی ہی وہ واحد پارٹی ہے جس پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔موصوف صدر نے ان باتوں کا ہفتے کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’اپنی پارٹی کا کاروان آگے بڑھ رہا ہے لوگوں کو احساس ہوگیا ہے کہ یہی واحد پارٹی ہے جو سچ بولتی ہے اور جس پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے لہذا جموں و کشمیر میں اگلی سرکار اپنی پارٹی کی ہی ہوگی‘۔انہوں نے کہا سنیچر کے شام کو بھی وادی کی طرح جموں میں کچھ لوگ پارٹی میں آ رہے ہیں یہی تو لوگوں کو اس پارٹی پر بھروسہ ہے ۔میڈیا نمائندوں کی جانب سے پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ وادی میں ھالات بہتر ہیں تاہم حالیہ ہلاکتوں کو حالات کے ساتھ نہ جوڑا جائے ۔وادی میں حالیہ ہلاکتوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ وادی میں حالات پر امن ہیں ان ہلاکتوں کو حالات خراب ہونے سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا ہے۔ بخاری نے کہا کہ ہمارا علاقہ ایک حساس علاقہ ہے اور کچھ طاقتیں یہاں امن نہیں چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس کا قتل کیا جا رہا ہے وہ انسانیت کا قتل ہے۔