سری نگر// جموں وکشمیر حکومت نے آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی صحت سکیم کے تحت جموںوکشمیر یوٹی میں زائد اَز 4.5 لاکھ لوگوں کا مختلف بیماریوں کا علاج کیا ہے اور سکیم کے تحت ایمپنلیڈ ہسپتالوں کو 307 کروڑ روپے اَدا کئے ہیں۔جموںوکشمیر حکومت نے اِس سکیم کے تحت تقریباً250 ہسپتالوں کو ایمپنلیڈ کیا ہے جن میں پرائیویٹ چلائے جانے والے ہیلتھ اِنسٹی چیوٹ بھی شامل ہیں تاکہ سکیم کے تحت مستحقین کو مفت علاج و معالجہ فراہم کیا جاسکے۔اعداد و شمار کے مطابق اِس سکیم کے تحت 68.18 فیصد (69.85 لاکھ ) اِستفادہ کنندگان کا اِندراج کیا گیا ہے ۔ صحت سکیم کے تحت کُل کنبوں میں سے 76.59 فیصد کو فوائد کے لئے اہل بنایا گیاہیں۔ایک آفیسر نے کہا کہ 69.85لاکھ رجسٹرڈ مستفید ین میں سے 37.7 لاکھ کشمیر میں اور 32.09 لاکھ جموں میں گولڈن کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔حکومت نے اَپنے تمام وسائل ضلعی سطح پر بروئے کار لائے ہیں تاکہ تمام آبادی کو سکیم کے تحت رجسٹر کیا جاسکے اور ان لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جاسکے۔حکومت نے اِس برس سکیم کی صد فیصد کوریج کی ہدایت دی ہے ۔ اِنتظامیہ کی طرف سے ٹی وی ، ریڈیو ، پرنٹ اور سوشل میڈیا سے بڑے پیمانے پر بیداری مہم چلائی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اِس سکیم کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے اور جموںوکشمیر یوٹی کے مجموعی صحت کے حالات کو بہتر بنایا جاسکے۔سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی جموںوکشمیر نے سکیم کے تحت صد فیصد ہدف حاصل کرنے کے لئے گھر گھر مہم شروع کی ہے ۔اِنتظامیہ نے گولڈن کارڈز کے اِجرأ کے لئے مختلف مقامات پر سہولیات قائم کی ہیں۔مختلف محکموں نے ڈرائیوروں ، دُکانداروں ، یتیم خانوں او رمنڈیوں تک پہنچنے اور انہیں سکیم کے تحت رجسٹر کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے ۔شکارا مالکان اور ان کے اہل خانہ کے لئے ایک خصوصی واک اِن ڈرائیو کا بھی اہتمام کیا گیا۔مرکزی حکومت نے جموںوکشمیر میں آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن پروجیکٹ ( اے بی ڈی ایم ) کے نقطہ آغاز کے طور پر شیر کشمیر اِنسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( سکمز) صورہ کو منتخب کیا ہے جس کے رول آؤٹ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے منظوری دی تھی۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی ) صحت سکیم سال 2020ء میں شروع کی گئی تھی جس کا مقصد جموںوکشمیر یوٹی کے تمام باشندوں تک ہیلتھ اِنشورنس کوریج کو بڑھانا تھا۔یہ جموںوکشمیر یوٹی کے تمام رہائشیوں کو مفت اِنشورنس کور فراہم کرتا ہے اور جموںوکشمیر یوٹی کے تمام رہائشیوں کو فلوٹر کی بنیاد پر پانچ لاکھ روپے فی کنبہ تک کا مالی کور بھی فراہم کرتا ہے۔یہ جموں و کشمیر کے UT کے تمام رہائشیوں کو مفت انشورنس کور فراہم کرتا ہے اور جموں و کشمیر کے UT کے تمام رہائشیوں کو فلوٹر کی بنیاد پر 5 لاکھ روپے فی خاندان تک کا مالی کور بھی فراہم کرتا ہے۔










