Oxygen Generation Plants

جموں وکشمیر صحت اِداروں میں آکسیجن جنریشن پلانٹس کی موک ڈرل مشق منعقد

سری نگر//جموںوکشمیر کے تمام صحت اِداروں میں آج مختلف ذرائع کے تحت نصب اور چلائے گئے آکسیجن پیدا کرنے والے پلانٹس کی موک ڈرل مشق آج منعقد ہوئی۔ مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن یاسین ایم چودھری نے اِس موک ڈرل کی ذاتی طورپر نگرانی کی جس میں میکنیکل اِنجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جموں / کشمیر ، پرنسپل جی ایم سیز ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں / کشمیر ، چیف میڈیکل اَفسران ، میڈیکل سپر اِنٹندنٹ اور بلاک میڈیکل اَفسران کی فعال شرکت تھی۔ جموں وکشمیر کے تمام صحت اِداروں میں کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔یہ بات واضح ہے کہ اِس وقت جموںوکشمیر میں 177 پی ایس اے پلانٹس نصب ہیں جن کی کل صلاحیت 1,26,691 ایل پی ایم ہے جو جموںوکشمیر کو خود کفیل اور مستقبل کی کسی بھی وَبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود نے ریاستوں اور یوٹیوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ تمام نصب شدہ اور کمیشن شدہ پریشر سوئنگ ایڈسورپشن ( پی ایس اے ) آکسیجن پیدا کرنے والے پلانٹس کی فرضی مشقیں شیڈول کریں اور ان کا اِنعقاد کریںجو میڈیکل گریڈ آکسیجن کا ذریعہ ہے اور اِس بات کو یقینی بناناہے کہ پلانٹ مکمل طور پر فعال حالت میں ہیں تاکہ مطلوبہ مقدار ، دبائو اور پاکیزگی کے ساتھ آکسیجن مطلوبہ مریضوں تک پہنچ سکے۔موک ڈرل مشق اِس بات کو یقینی بنائے گی کہ صحت کے مختلف اِداروں میں نصب اورکا م کرنے والے تمام پلانٹس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت فعال رکھا جائے۔مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کی ہدایات کے مطابق یہ مشق 30؍ جون 2022ء تک مکمل کی جانی ہے تاہم جموںوکشمیر نے 29؍ جون 2022ء تک موک ڈرل مکمل کی۔اِس کے علاوہ پی ایس اے پلانٹس ، آکسیجن کنسنٹریٹروں ، وینٹی لیٹروں ، سلنڈروں ، لیکووِڈ میڈیکل آکسیجن ( ایل ایم او ) پلانٹس اور میڈیکل گیس پائپ سسٹمز ( ایم جی پی ایس ) کی حالت کا جائزہ لینے اور نگرانی کرنے کے لئے روزانہ بنیاد پر فعالیت کی صورتحال کی براہِ راست نگرانی کی جاتی ہے ۔مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن یاسین ایم چودرھی نے تمام شراکت داروں ، چیف اِنجینئروں میکنیکل اِنجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جموں / کشمیر ، پرنسپل جی ایم سیز ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں / کشمیر ، چیف میڈیکل اَفسران ، میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ اور بلاک میڈیکل افسران ، فیلڈ اِنجینئروں نے ہدف کو حاصل کرنے اور جموں وکشمیر کے مختلف ہیلتھ اِنسٹی چیوشن میں پی ایس اے پلانٹس کی موک ڈرل کو کامیابی کے ساتھ اَنجام دینے میں تعاون پر مبارک باد دی۔