جموں وکشمیر سیاحت نے’ سپین فیسٹو ل ‘میں شرکت کی

میڈرڈ(سپین)//دُنیا کے سب سے بڑے سیاحتی میلوں میں سے ایک ’ایف آئی ٹی یو آر ‘ ہے ۔ سپین کے بادشاہ فیلیپ VI نے ’ایف آئی ٹی یو آر ‘کے 43ویں ایڈیشن کا آغازکرنے کے لئے تقریب کا اِفتتاح کیا۔جموں وکشمیر محکمہ سیاحت پانچ روزہ ایونٹ میں ایک اہم شراکت داراور ہندوستان کے سرکاری سیاحتی وفد کے حصہ کے طور پر حصہ لے رہا ہے۔بادشاہ نے اِفتتاح کے بعد میلے میں اِنڈیا پویلین کا دورہ کیا۔اِنڈیا پویلین میں جموںوکشمیر کے سٹال پر جموں وکشمیر کی خوبصورتی کی تصاویر تھیں۔سیاحتی محکمہ کی جانب سے بصری اور پرنٹ پبلسٹی مواد کی نمائش اور تقسیم کی گئی۔محکمہ کی طرف سے منعقد ہ تقریبات اور جموںوکشمیر کی خوبصورتی سے متعلق ویڈیوز پویلین میں موجود ایل اِی ڈی سکرینوں پر چلائے گئے۔پویلین میں آنے والوں کو آف بیٹ مقامات کے بارے میں پرزنٹیشن بھی دی گئی۔جموںوکشمیر سیاحت کی ٹیم نے وِزٹروں اور دیگر شریک شراکت داروں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی اور انہیں جموںوکشمیر سیاحت کی صلاحیت ، سرمایہ کاری کے مواقع اور سرمایہ کار دوست پالیسیوںکے بارے میں آگاہ کیا۔سپین میں ہندوستان کے سفیر دنیش پٹنائک نے بھی جموںوکشمیر کے سٹال کا دورہ کیا اور سیاحت کو فروغ دینے کے لئے محکمہ کی کوششوں کی تعریف کی۔ اُنہوں نے جموں وکشمیر کے وفد کے اَرکان کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ وہ جے اینڈ کے ٹوراِزم کو اِس تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھ کر بہت خوش ہیں۔اُنہوں نے سپین میں مستقبل میں روڈ شوز او ردیگر تشہیری تقریبات کے اِنعقاد میں جے اینڈ کے ٹوراِزم کو مکمل تعاون کا یقین دِلایا۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر سیاحت کو تمام اہم تقاریب میں شرکت کی ترغیب دی۔اِس تقریب میں ہندوستانی سیاحتی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ سیاحت اور ڈپٹی سیکرٹری ایم او ٹی کر رہے تھے جبکہ جموں وکشمیر ٹوراِزم کی ٹیم میں ناظم سیاحت جموں ، ایم ڈی جے کے ٹی ڈی سی اور ناظم سیاحت کشمیر شامل تھے۔