سری نگر//محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چار دنوں کے دوران موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کا امکان ہے جس دوران میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں21 جون تک میدانی علاقوں میں رُک رُک کر بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے باغ مالکان سے 22 جون تک میوہ باغات میں درختوں کی دوا پاشی کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بارشوں سے چٹانیں کھسکنے کے خطرات بھی لاحق ہیں جس کے پیش نظر ڈرائیور حضرات کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔محکمہ موسمیاتی کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے ڈرائیوروں کومشورہ دیاکہ وہ مٹی کے تودے اورچٹانیں گرآنے والے مانوس علاقوں اورسڑکوں پر دیکھیں اور احتیاط سے گاڑی چلائیں۔










