سینکڑوں عازمین کو دی تربیت،ضلعی اور تحاصیل سطح پر بھی تربیتی پروگرام جاری
سرینگر///سفر حجاز پر جانے والے عازمین کیلئے اتوار کو جمعیت اہلحدیث کی طرف سے یک روزہ حج کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔وائس آف انڈیا کے مطابق کانفرنس کے دوران جمعیت اہلحدیث سے وابستہ مقتدر علماے کرام نے تربیتی پروگرام میں عازین کو حج بیت اللّہ کے ارکان سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ حج کی فضیلت پر روشنی۔ڈالی۔اس موقعہ پر صدر جمیت ڈاکٹر عبدالطیف الکندی نیزور دیا کہ صاحب ثروت کو اسلام کے اس فریضہ کو انجام۔دینے میں لیت و لعل کا مظاہرہ نہں کرنا۔چاہے۔ڈاکٹر الکندی نے کہا کہ چونکہ یہ ایک مشقت بھرا سفر ہے اس لیے جوانی میں ہی اگد بیت اللہ کی زیارت کی۔سعادت نصیب ہو تو اس میں تاخیر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ڈاکٹر الکندی نے کہا کہ عام طور پر حج کے دوران یہ مشاہدات سامنے آتے ہیں کہ وادی گلپوش سے جو حجاج کرام جاتے ہیں وہ تو یا نوکریوں کے سبکدوش ہونے کے بعد جاتے ہے یا عمر کیے اس حصے میں جب ان کے جسم توانا نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ سلفیہ مسجد بمنہ میں یک روزہ ِحج کانفرنس کے دوران عازمین کو سفر حجا ز سے متعلق آگاہی فراہم کی تاکہ علم اور بصیرت کی بنیاد پر لوگ حج کرسکے۔ان کا کہنا تھا کہ جمعیت اہلحدیث نے ضلعی اور تحاصیل سطحوں پر بھی حج تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا ہے جبکہ سعودی عرب کے کالجوں میں جموں کشمیر زیر تعلیم طلاب بھی خطے کے حجاج کو تربیت اور آگاہی و معلومات فراہم کرتے ہے۔










