سرینگر//وزیر برائے زراعت ، دیہی ترقی و پنچائتی راج ، کواپریٹو اور الیکشن مسٹر جاوید احمد ڈار نے مہا شوراتری کے مقدس موقع پر جموں و کشمیر کے عوام کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے پیغام میں وزیر نے تمام شہریوں ، بالخصوص کشمیری پنڈت برادری کو جو اس مقدس تہوار ہیرتھ ( مہا شوراتری ) منا رہے ہیں ، دل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدس موقع عقیدت ، ایمان ، ہم آہنگی اور نیکی کی فتح کی علامت ہے ۔ جاوید ڈار نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار یو ٹی بھر میں ہر گھر میں امن ، خوشحالی اور خوشی لے کر آئے گا ۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسی تقریبات جموں و کشمیر کی متنوع برادریوں کے درمیان بھائی چارے ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور باہمی احترام کے رشتوں کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ روائتی جوش و جذبے کے ساتھ اس موقع کو منائیں اور اتحاد ، ہمدردی اور سماجی ہم آہنگی کی اقدار کو برقرار رکھیں ۔
’2047تک ترقی یافتہ ہندوستان بنا کر رہیں گے‘، یومِ آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے پی ایم مودی کی 15 بڑی باتیں
’آبی گزرگاہ تہران کے کنٹرول میں‘، آبنائے ہرمز پر قبضہ سے متعلق ٹرمپ کے دعویٰ کو ایران نے پھر کیا خارج
مکہ معاہدے میں مصر کی شمولیت کا امکان!
80ویں یومِ آزادی پر پی ایم مودی نے کی پرچم کشائی، لال قلعہ پر پہلی بار گایا گیا ’وندے ماترم‘
طالبان حکومت کے 5 سال مکمل، افغانستان محفوظ ہوا یا پابندیاں بڑھ گئیں؟
’آئیے! آزادی کی حفاظت کریں‘، یومِ آزادی کے موقع پر کانگریس صدر کھڑگے نے جاری کیا پیغام
میرا کام صرف وکٹیں لینا ہے : عاقب نبی
سری لنکا کے خلاف ہندوستان اسپن کے امتحان کے لیے تیار
ٹرمپ جھوٹا، آبنائے ہرمز میں ہمارا کنٹرول برقرار ہے:ایران
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ سیاسی و دفاعی میکنزم تشکیل دیں گے










