ہموار نقل و حرکت کیلئے ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری پر عمل کریں:صوبائی کمشنر جموں
سری نگر//کشمیروادی کوخطہ پیرپنچال سے ملانے والے تاریخی مغل روڑ کو تقریباً4ماہ بعدآج یعنی بدھ کے روز ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھول دیاجائیگا۔خیال رہ بھاری برف باری کے بعداس اہم سڑک رابطے کوگزشتہ برس 23دسمبر کوبندکردیاگیا تھا۔جے کے این ایس کے مطابق خطہ پیرپنچال میں تقریباً3500میٹر اونچائی سے گزرنے والے84کلومیٹر مغل روڑ کوکھولنے کافیصلہ لیاگیا ہے ،کیونکہ جگہ جگہ جمع اورجمے برف کوہٹانے کاکام مکمل کیاگیا ہے ۔منگل کے روز حکام نے بتایاکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں اور پونچھ،راجوری اضلاع کو ملانے والا مغل روڈ بدھ سے باقاعدہ ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔حکام نیکہا کہ برف اوردیگر چیزوں کوہٹانے کے بعدمغل روڑ کوقابل آمدورفت بنایاگیاہے اوراب بدھ کو سڑک کو ٹریفک کیلئیکھول دیا جائے گا۔ اس دوران معلوم ہواکہ مغل روڈ پر برف ہٹانے کا کام تقریباً2ہفتے قبل مکمل ہو چکا تھا لیکن ا نامعلوم وجوہات کی بناء پرآج تک شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔خطہ پیر پنجال کے لوگ،تاجر، خانہ بدوش سڑک کو دوبارہ کھولنے کے لیے دبائو ڈال رہے تھے اور حال ہی میں مطالبے کی حمایت میں احتجاج بھی کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر پونچھ نے ایک ٹویٹ کر کے شاہراہ کے کھلنے کی تصدیق کی۔ اْنہوں نے کہاکہ براہ کرم اس سڑک پر گاڑیوں کی ہموار نقل و حرکت اور ریگولیشن کے لئے وقتاً فوقتاً ٹریفک پولیس حکام کی طرف سے جاری کردہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔ادھر ڈویڑنل کمشنر جموں نے کہاکہ مغل روڑ پربڑی اور چھوٹی مسافر ومال بردار گاڑیوں کی ہموار نقل و حرکت اور ریگولیشن کے لئے وقتاً فوقتاً ٹریفک پولیس حکام کی طرف سے جاری کردہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔










