نمازبالترتیب رات ساڑھے10بجے اوردوپہر2بجکر15منٹ پر
سری نگر//مرکزی جامع مسجدسری نگرکی اوقاف کمیٹی نے شب قدر اورجمعتہ الوداع کے اجتماعات کی تیاریوںکوحتمی شکل دی۔جے کے این ایس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر کے سینئر اراکین اور عہدیداروں نے منگل کو ایک اہم میٹنگ کی۔میٹنگ میں شب قدر اور جمعتہ الوداع کیلئے تاریخی جامع مسجد میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ شیڈول کے مطابق شب قدر کے موقع پر نمازعشاء رات ساڑھے10 بجے اور نمازجمعتہ الوداع دوپہر2بجکر 15منٹ پر ادا کی جائے گی۔










