priyanka gandhi

بی جے پی کو اتر پردیش میں پولیس انسپکٹر کی بھرتی سے متعلق خبروں کا جواب دینا چاہئے: پرینکا

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر حملہ تیز کر دیا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اتر پردیش حکومت آؤٹ سورسنگ کے ذریعے پولیس سب انسپکٹرز کی پوسٹوں پر بھرتی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور اس خبر سے لاکھوں نوجوان ناراض ہیں، اس لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت اس بارے میں وضاحت کرے۔جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں پرینکا گاندھی نے کہاکہ “اتر پردیش پولیس میں سب انسپکٹر کی سطح پر بھرتی آؤٹ سورسنگ کے ذریعے کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی حکام کو ایک خط بھیجا گیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ بی جے پی حکومت نے ہماری فوج اور نوجوانوں کو کمزور کیا ہے، اب بی جے پی کی حکومت ملک کے ہر ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘انہوں نے کہاکہ “ریاستی پولیس نے جو وضاحت پیش کی ہے وہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ ایک کے بعد ایک پیپر لیک، اگنی ویر، لاکھوں خالی آسامیاں اور اب پولیس بھرتی میں آؤٹ سورسنگ کی خبروں نے ریاست کے کروڑوں نوجوانوں کو ناراض کر دیا ہے۔ بی جے پی کو آگے آکر اس سلسلے میں واضح جواب دینا چاہئے۔‘‘