چیف سیکرٹری نے ویجی لنس ہفتہ کے دوران اُٹھائے گئے شکایات کو اکتوبرتک ازالہ کرنے کی ہدایت دی
سری نگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اِنتظامی سیکرٹریوں ، صوبائی کمشنروں ، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور دیگر اَفسران کی موجودگی میں آج یہاں جموںوکشمیر یوٹی کے تمام اَضلاع میں ہفتہ بھر جاری رہنے والی’’ بھرشٹا چار مُکت جموںوکشمیر ‘ مہم کا آغاز کیا ۔باہر کے اَفسروں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ تقریب میںشرکت کی۔اِس موقعہ پرڈاکٹر ارون کمار مہتا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی نے شفافیت اور جواب دہی کو یقینی بنانے میں قابل ذِکر پیش رفت کی ہے اور اسے اِدارہ جاتی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ یہ نظام میں داخل ہو۔اُنہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں اُٹھائے گئے اَقدامات نے حکمرانی میں لوگوں کے اعتماد کو تقویت دی ہے ۔ اُنہوں نے یاد دِلایا کہ موجودہ نظام کے برعکس اِس سے قبل ٹینڈرنگ کے عمل کے بغیر ٹھیکے دینے یا بھرتی عمل کے بغیر لوگوں کی تقرری کا نظام تھا۔اُنہوں نے کہا کہ بی اِی ایم ایس (بیمز)، اِی ۔ ٹینڈرنگ ، اِنتظامی منظوری کے حصول اور تکنیکی منظوری جیسے اَقدامات کی عمل آوری کے نتیجے میں مالیاتی نظم و ضبط قائم ہوا ہے جس کے نتیجے میں مکمل ہونے والے منصوبوں کی تعداد میں غیر معمولی اِضافہ ہوا ہے جو کہ 2018-19ء کے دوران محض 9,000 منصوبوں سے 2022-23ء میں تقریباً یکساں اخراجات سے بڑھ کر 92,000 تک پہنچ گئے ۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ آئی ٹی کی اَقدامات سے زیادہ شفافیت آئی ہے اور پروجیکٹوں اور خدمات کی تمام تفصیلات پبلک ڈومین میں ڈالی جارہی ہیں ۔ آر ٹی آئی اور پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ ( پی ایس جی اے )سے شہری اَپنے حقوق کی تلاش کرتے ہیں ،اُنہیں بااِختیار بنایا گیا ۔ آئی جی آر اے ایم ایس اور جے کے جی آر اے ایم ایس پورٹلوں سے لوگوں کی اَپنی شکایات کو سینئر اَفسروں کے سامنے پیش کرنے اور ان کے بروقت نمٹانے کی سہولیت فراہم کی گئی۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کو ملک میں اعلیٰ کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریاستوں اور یوٹیزمیں لے جانے کے لئے ان کی اَنتھک کوششوں کے لئے ’ ٹیم ‘ جے اینڈ کی سراہنا کی۔اُنہوں نے تمام پرابھاری اَفسران کو اِس ہفتے کے دوران کم اَز کم ایک بار اَپنی متعلقہ پنچایت کا دورہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اَضلاع کے اِنچارج سیکرٹریوں سے کہا کہ وہ اَپنے متعلقہ اَضلاع میں ’بھرشٹاچار مُکت جموںوکشمیر‘ کے تحت کی جانے والی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کریں۔اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو مزید مشورہ دیا کہ وہ رشوت کے خلاف اِس بھرپور مہم میں شہری اور دیہی بلدیاتی اِداروں کے تمام نمائندوں کو مکمل طور پر شامل کریں۔ اِس سے قبل کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی سنجیو ورما نے ہفتے کے دوران منصوبہ بندی کی گئی سرگرمیوں اور حکومت کے مجموعی کام میں بہتری کے بارے میں ایک جائزہ پیش کیاجو حالیہ ماضی میں کئے گئے متعدد اَقدامات سے ممکن ہوا ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ ہفتہ شہریوں کو اِنتظامی مشینری کے ساتھ دو طرفہ خیالات کے تبادلے کے لئے ایک کھلاپلیٹ فارم فراہم کرنے جارہا ہے ۔ اُنہوں نے اِنکشاف کیا کہ جموںوکشمیر یوٹی کے تمام اَضلاع میں پنچایت ، بلاک ، سب ڈویژن سے لے کر ضلع سطح تک ہزاروں کیمپ منعقد ہوں گے۔اِس موقعہ پر کئی اِنتظامی سیکرٹریوں ، صوبائی اور ضلعی اِنتظامیہ نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے بارے میں اَپنی رائے دی۔ ضلع ترقیاتی کمشنروں نے ہفتے کے آئندہ دِنوں کے لئے منصوبہ بندی کی گئی سرگرمیوں کی تفصیلات فراہم کیں۔اُنہوں نے بتایا کہ ریونیو ، ہائوسنگ، پی ڈی ڈی ، پی ڈبلیو ڈی ، جل شکتی ، سماجی بہبود وغیرہ جیسے محکموں کے لئے کائونٹر ، ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں تاکہ عوام کی شکایات کا فوری اَزالہ کیا جائے۔اِس موقعہ مزید اِنکشاف کیا گیا کہ کالج اور سکولی بچوں میں رشوت کی بدعت اور عوام کے لئے دستیاب اس کے ممکنہ روکتھام کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے مباحثے ، مصوری مقابلے وغیرہ کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ جموںوکشمیر یوٹی کے تمام اَضلاع میں پنچایتوں ، پٹوار خانوں ، اَربن لوکل باڈیز ، تحصیلوں اور اَضلاع میںتقاریب کے ساتھ 14,000سے زیادہ تقریبات کا اِنعقاد ہوگا جس میں عام لوگ بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔بعد میں چیف سیکرٹری نے سری نگر سمارٹ سٹی کی طرف سے ڈیجیٹل جے اینڈ کے اور ڈیجیٹل سری نگر کے موضوع پر منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کے لئے لال چوک کا بھی دورہ کیا۔یہ دِن بھر جاری رہنے والی تقریب ڈیجیٹل ہفتہ ( یکم ستمبر سے 6 ؍ ستمبر 2023ء ) کا حصہ ہے جس میں حکومت کے ڈیجیٹل اَقدامات اور بالخصوص ایس ایس سی ایل ، ایس ایم سی پر وجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ شہر کے سکولوں او رکالجوں کے طلباء اور عوام کو آگاہ کرنے کے لئے دِن کے دوران سمیناروں ، ڈیمو ، نمائشوں کا اہتمام کیا گیا۔ سمارٹ سٹی ، ایس ایم سی اور ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے مختلف ڈیجیٹل اقدامات کی نمائش کے لئے سٹال لگائے گئے ہیں۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری کے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ ، صوبائی کمشنر کشمیر ، ضلع ترقیاتی کمشنر سر ینگر ، سی اِی او سری نگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ اور دیگر متعلقین بھی تھے۔










