jai shankar

بھارت نہ ڈرتا ہے نہ ڈراتاہے سب کوساتھ لیکر چلنے میںیقین رکھتے ہے

بھارت چین کے مابین معاہدہ سنگ میل سرحدوں کاتعین ہونے کے امکانات روشن:ڈاکٹرایس جے شنکر

سرینگر// مشرقی لداخ میں بھارت چین کے مابین مفاہمت کے معاہدے پردستخط کوجنوبی ایشائی کی امن میں سنگ میل قرار دیتے ہوئے وزیر کارجہ نے کہاکہ موقف پرچٹان کی طرح ڈھٹے رہنے سے ہم اپنی بات منوانے میں کامیاب رہے اور دونوں ممالک کے مابین سرحدوںکاتعین ہونے کے امکانات بھی روشن ہوگئے ہے ۔بھارت نہ ڈرتاہے نہ ڈراتاہے ہماری پالسی واضح اور صاف ہے سب کوساتھ لیکر چلنے میں یقین رکھتے ہے کوئی آنکھ دکھا ئے تو آنکھ پھوڑنے اور دندان شکن جواب دینے کی بھی صلاحٰت رکھتے ہے ۔اے پی آئی نیوز ڈیسک کے مطابق بھارت پاکستان کے مابین مشرقی لداخ میں فوجوں کوپیچھے لے جانے کاسلسلہ شروع ہوا 29اکتوبر تک دونوں ممالک ان جگہوں سے پیچھے ہٹنے کے لیئے اقداما ت اٹھائے گے جہاں 2020میں وہ آ کربیٹھ گئے تھے ۔وزیرخارجہ ڈاکٹرایس جے شنکر نے واشنگٹن بی سی کے ساتھ انٹور اوئیو کے دوران بھارت او رچین کے مابین افواج کوپیچھے لے جانے کے وعدے کو اہمیت کاحامل قرا ردیتے ہوئے کہاکہ یہ بھارت کی جیت ہے ہم اپنی بات منوانے میں کامیاب ہوئے ہم نے روز ازل سے ایک موقف اختیار کیافاسٹ کم فاسٹ گو ملٹری کمانڈروں سیاسی اورسفارتی سطح پرجتنے بھی مزاکرات ہوئے ہم اپنی اس بات کودہراتے ہے کہ تب تک دو نوںممالک کے مابین کشیدگی تناؤ ا وراختلافات دور نہیں ہونگے جب تک نہ پہلی والی پوزیشن کوبحال کیاجائے ۔گلوان میں پیش آئے واقعے کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ وہ ا ب ہوا دونوں ممالک کو نقصان سے دو چار ہواناپڑا۔ انہوں نے کہاچینی لبریشن آرمی ہماری بات کوسمجھ گئے لیکن ا سمیںچا رسال کاوقفہ لگ گیا۔انہوںنے کہاکہ شمالی لداخ میں چین جہاں تک آیاتھا اس سے اپنی پہلی والی پوزیشن پرواپس جاناہوگا ۔مشترکہ گشت کی تصدیق کرتے ہوئے ۔وزیرخارجہ نے کہاکہ یہ ماضی میں بھی ہوا کرتاتھاب بھی ہوگا بھارت کو اس پرکوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کئے مابین سرحدوں کاتعین کرنے کے لئے راہ ہموا رہوگی ۔انہوںنے مزید کہا کہ بھارت نہ ڈرنے والا ہے نہ ڈرانے والا ۔ہم اپنے موقف کی ہمیشہ تائید کرتے رہتے ہے اور اپنی بات کو آسان طریقے سے پیش کرتے ہے ہم دلائل کے ساتھ سامنے آتے ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی سلامتی خود مختاری ہماری اولین ترجیحی ہو اکرتی ہے ہم سب کوساتھ لیکر چلنے میں یقین رکھتے ہے ۔
اسی لئے بھارت چین کے مابین جومعاہدہ ہونے جارہاہے وہ ایک سنگ میل ہے اور ہم یہ دعویٰ کرتے ہے کہ ہم اپنی بات منوانے میں بہت حد تک کامیاب ہوچکے ہیں ۔مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کومزیدخوشگوار بنانے کی طرف گامزن ہوگئے ہے ماضی میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات بہتر تھے او رجنوبی ایشاء میںبھارت او رچین ایسی د وطاقتیں ہے جن پرذمہ داریاں ہے اور ہم اپنی زمہ داریوں کوسمجھتے ہے چین او ربھار ت کی جانب سے مشرقی لداخ میں قائم کئے گئے ڈھانچے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے بارے میں وزیر خارجہ نے کہاکہ اس سلسلے میں کوئی فیصلہ ابھی نہیں کیاگیاہے ۔ڈھانچہ موجود ہے تاہم ایک تجویز ہے کہ ا سے منہدم کیاجائے ا ور نومینز لینڈ کوان ہی اغراض مقاصد کے لئے استعمال کیاجائے جوپہلے ہو اکرتا تھا ۔