ہم جموں کشمیر میں امن و سلامتی کیلئے زمینی سطح پر کام کررہاہے جس میں عوام کاتعاون شامل / منوج سنہا
سرینگر // جموں کشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ بھارت عالمی طاقت کے طورپر آگے بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں نئی ذہانت اور نیا وژن جو کہ یوتھ پر مبنی ہے اس میں اہم کردار اداکررہا ہے ۔ ایل جی منوج سنہا نے غازی پور کے ماتا تیتارا دیوی سچیدانند گرلز ڈگری کالج میں تیتارا دیوی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب پربولتے ہوئے کہا ہے کہ آج جموں کشمیر میں امن و شانتی ہے اور ہم جموں کشمیر میں زمینی سطح پرامن کیلئے کام کررہے ہیں جس میں لوگوں کا تعاون حاصل ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ آگ سے تین سال پہلے کے کشمیر اور آج کے کشمیر میں زمین و آسمان کا فرق دکھائی دے رہاہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے غازی پور کے ماتا تیتارا دیوی سچیدانند گرلز ڈگری کالج میں تیتارا دیوی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔اس موقعے پر ایل جی نے بتایاکہ بھارت تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والا ملک ہے اور سپر باور بننے کے اپنے وژن کے قریب ہے ۔ اپنے خطاب میںلیفٹیننٹ گورنر نے علاقے میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے اعلیٰ معیارات قائم کرنے اور طالب علم کی زندگی میں تبدیلی اور ترقی میں بے پناہ شراکت کرنے کے لیے کالج کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر، مینوفیکچرنگ، زراعت میں پیش رفت واقعی بے مثال ہے اور ترقی آج سیاست کا بنیادی مسئلہ بن چکی ہے۔ملک کی دیہی معیشت میں تبدیلی کی ہوائیں چل رہی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، ایک عالمی سپر پاور کے طور پر ہندوستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا ہے اور معاشرے میں ایک نئی ورک کلچر اور ایک نئی ترقی کے حامی ذہنیت نے جڑ پکڑ لی ہے۔اپنے خطاب میں منوج سنہا نے جموں کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کا جموں کشمیر مختلف نظر آرہاہے ۔ انہوںنے بتایا کہ ہم زمینی سطح پر کشمیر میں امن کیلئے کام کررہے ہیں اور اس میں عام لوگوں کا تعاون حاصل ہے ۔ منوج سنہا نے مزید بتایاکہ جموں کشمیر کی تبدیلی کسی سے چھپنی نہیں ہے آج کشمیر میں پوری طر ح سے شانتی اور امن ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہامزید کہاکہ ہم کشمیرمیں جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے اور عوام کے سرکار پہنچانے کیلئے بلدیاتی اور پہنچایتی انتخابات بہت جلد منعقد ہوں گے ۔ دریں اثناء انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح جموں کشمیر میں زرعی شعبے میں کافی بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 9 سال ہر شہری کو وکشت بھارت کے ویڑن کو پورا کرنے میں اپنا حصہ ڈالنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔اس موقع پر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور لوگ موجود تھے۔










