خواتین کو باختیار بنانے پر ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر نے دیا زور
سرینگر///بھارتیہ کریشک سماج کے وومنز ونگ کا لیوڈورہ قاضی گنڈ میں پروگرام منعقد، ڈایریکٹر ایگریکلچر کشمیر چودھری محمد اقبال نے کی شرکت ، وومنز ونگ کی صوبائی صدر شکیلہ اختر نے خواتین کو باختیار بنانے پر زور دیا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق ڈایریکٹر ایگریکلچر کشمیر چودھری محمد اقبال نے خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے محکمہ کی طرف سے ممکنہ اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے بھارتیہ کریشک سماج وومنز ونگ کشمیر کی جانب سے لیو ڈورہ قاضی گنڈ میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں کشمیر صوبہ کی صدر شکیلہ اختر نے خواتین کو با اختیار بنانے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ یہ ایسوسی ایشن فارمرس وومن کی بہبود اور بقاء کے لیے کام کریگی اس موقعہ پر وادی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی ممبران نے بھی شرکت کی۔ بھارت کرشک سماج وومنز ونگ کشمیر ڈویڑن کی پہلی میٹنگ زیر نگران قومی صدر ڈاکٹر کرشن بیر چودھری اور ریاست کے صدر سنیل چودھری جس کی صوبائی صدر کشمیر شکلیہ اختر منعقد ہوئی جس میں وادی کشمیر کے 10 آضلاع کے خواتین نمایندوں نے شرکت کی ، ضلع اننت ناگ سے جاسیا پرویز پریذیڈنٹ ، روزینا جان سکریٹری ضلع بڈگام سے نعیمہ اختر پریزیڈنٹ ، آمنہ نبی سکریٹری ، ضلع کولگام سے یاسمینہ امین پریزیڈنٹ ، نرگس بانو سکریٹری ، ضلع شوپیاں سے بلقیس جان پریزیڈنٹ ، اختر جان سکریٹری ، ضلع کپوارہ سے سفینہ علی پریزیڈنٹ ، محبوبہ شفیع سکرہٹری ، ضلع گاندربل سے گلفشہ منظور پریزیڈنٹ ، زاہدہ فیاض سکریٹری ، ضلع سرینگر سے روبینہ بشیر پریزیڈنٹ ، حنیفہ اختر سکریٹری ، ضلع بارہمولہ سے روبیہ رشید پرہزیڈنٹ ، زاہدہ مجید سکریٹری ، ضلع پلوامہ سے سادیہ اختر پریزیڈنٹ ، سینٹی جان سکریٹری ، ضلع بانڈی پورہ سے عایشہ بانو پریزیڈنٹ ، شاہینہ اختر سکرہٹری سبھی اضلاع کے نمایندوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ہم کشمیر کے کسانوں خاص طور پر خواتین کسانوں کے لیے کام۔ کرینگے کسانوں کے درپیش مشکلات کو اْجاگر کرنے کے لیے گورنمنٹ/سمی گورنمنٹ تک۔ پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھینگے مزید کسانوں کے امدادی کام۔ جیسے انکے فصلوں کے تحفظ ، پیداور کو۔ بڑھاوا دینے کے لیے اور انکی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لیے جکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کام۔ کرینگے تاکہ۔خواتین کسان بھی آگے بڑھ سکینگے اور اپنے اور اپنے پریوار کے خود روزگار حاصل کر سکینگی ، مذید انجم کسانوں کو معیاری لھاد اور ادویات فراہم کرنے کے لیے کام کریگی۔










