پولیس نے چار معاون کارکنوں کی گرفتاری عمل میں لاکر چار گاڑیاں اور نقدی رقم بھی ضبط کر لی
سرینگر / /بڈگام میں پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل ملی ٹنٹوںکے چار ساتھیوں کو گرفتار کرکے کالعدم عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے نارکو ٹیرر فنڈنگ ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔ جبکہ ان کے قبضے سے مجرمانہ مواد، دھماکہ خیز مواد، گولہ بارود اور گاڑیاں برآمد ہوئیں۔سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بڈگام میں پولیس نے فوج کے 53آر آر اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر چار ملی ٹنٹوں ساتھیوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت یونس منظور ولد منظور احمد وازہ، محبوب احمد ولد محمد رمضان شیخ ساکنان وتھورا چاڈورہ، ارشاد احمد گنائی محمد امین گنائی ساکن آری گام خانصاب اور مظفر احمد ولد غلام نبی بٹ ساکن پرنیو خانصاحب کے طور پر ہوئے۔ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار افراد کالعدم عسکری تنظیم لشکر طیبہ کو منشیات کی آمدن فعال ملی ٹنٹوں اور تنظیم کے کارندوں میں تقسیم کرکے لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ ماڈیول ملی ٹنتوں کی ہدایت پر منشیات کی وصولی اور بعد ازاں منشیات سے حاصل ہونے والی آمدنی کو دہشت گردوں میں تقسیم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔پولیس نے چار گاڑیوں کو اپنی قبضہ میںلیا جو منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے خریدی گئی تھیں۔ رقم؍آمدنی کو محفوظ رکھتے ہوئے اور اسے فعال ملی ٹنٹوں یا ہینڈلرزکی ہدایت پر فروخت کیا جانا تھا جب ملی ٹنتوں کو رقم؍ادائیگی کی ضرورت ہوتی تھی۔ اس کے علاوہ، ان کے قبضے سے کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کا مجرمانہ مواد، دھماکہ خیز مواد بشمول تین دستی بم، دواے کے میگزین اور 65راؤنڈ برآمد ہوئے۔ اسی مناسبت سے پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف ائی آر نمبر 116/ 2022کو درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔










