بڈگام//وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میںعیدالاضحی سے ایک دن قبل مختلف نوعیت کے دوٹریفک حادثات میں ایک صفائی کرمچاری سمیت 2افرادلقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔جے کے این ایس کے مطابق میونسپل کمیٹی بڈگام کا ایک صفائی کرمچاری ازجان ہوگیا جب کہ ٹریکٹر ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی بڈگام کا ٹریکٹر جس کو ہاکنی پورہ کا محمد اقبال بٹ چلارہاتھا،اور، جس میں صفائی کرنے والے محمد امین حجام ساکنہ کھاگ بھی سوارتھا،، ڈمپنگ سائٹ مامٹ پہنچنے پر پلٹ گیا اور دونوں زخمی ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں صفائی کرمچاری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔اسے پہلے ہفتے کی صبح بڈگام میں ایک شخص چلتی ٹرین کی زدمیں آکر ازجان ہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں نوگام،بڈگام ریلوے سیکشن پر ہفتہ کو چلتی ٹرین نے ایک شخص کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ذرائعنے بتایا کہ یہ شخص ٹرین کی زد میں آ گیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کی شناخت کی جا رہی ہے۔










