سری نگر/ /ڈائریکٹوریٹ آف ٹوراِزم کشمیر نے جموں وکشمیر واٹر سپورٹس ( کیاکنگ اینڈ کینوئنگ) ایسو سی ایشن کے اِشتراک سے یہاں پوکھری بل بوٹ کلب میں واٹر سپورٹس چمپئن شپ کا اِنعقاد کیا۔ایونٹ نے نویں کینوسپرنٹ مینز اینڈ وومنز چمپئن شپ کی نمائش کی جس نے اَپنے جوش اور جذبے سے شرکا ٔ اور تماشائیوں کو محظوظ اور مسحورکیا۔پوکھری بل میں محکمہ سیاحت کے بوٹ کلب میں حال ہی میں اِس کی تزئین و آرائش کے بعد یہ پہلا ایونٹ منعقد ہو اہے۔اِس تقریب نے پوری وادی کشمیر سے ایتھلیٹس اور واٹر سپورٹس کے شوقین اَفراد کو اِکٹھا کیا۔ دو روزہ ایونٹ میں 50 میٹر اور 100میٹرکی کیٹیگریزمیں تقریباً 50ریسیں پیش کی گئیں جس میں صوبہ کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے زائد اَز 200 اَفراد نے شرکت کی۔یہ چمپئن شپ اِس برس کے آخیر تک اُترا کھنڈ میں ہونے والی کینو سپرنٹ نیشنل چمپئن شپ میں وادی کی نمائندگی کرنے کے لئے فاتحین کے خاطر ایک گیٹ وے کا کام کرتی ہے ۔ یہ ایونٹ علاقے میں آبی کھیلوں کی مقبولیت کو بڑھانے کے لئے منعقد ہوا جبکہ یہ ایونٹ مقابلے اور مجموعی فِٹنس کے کلچر کو فروغ دیتا ہے ۔










