tousf raza

بزمِ ادب گلمرگ کشمیر کی جانب سے کنز ٹاون ہال میں ایک ادبی تقریب کا انعقاد ،متععد ادبا نے کی شرکت

بزمِ ادب گلمرگ کشمیر کی جانب سے کنز ٹاون ہال میں ایک ادبی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گيا جس میں وادی کے اطراف و اقناف سے آے ہوئے مقتدر ادبا نے شرکت کی ۔ تقریب دو نشستوں پر مبنی تھی پہلی نشت میں ماں کے عالمی دن کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور جَزباتی انداز میں ماں کو خراج تحسین پیش کیا گيا ۔ دوسری نشست میں ایک خوبصورت مشاعرے سے مجلس جھوم اُٹھی جس میں وادی کے اطراف و اقناف سے آے ہوئے مقتدر شعرا نے شرکت کی مشاعرے کی صدارت معروف شاعر جناب ہلال کشمیری نے کی جبکہ بزم ادب بٹہ پورہ کانہامہ کے صدر جناب خورشیسد خاموش بطور مہمان خصوصی ایوان صدارت میں موجود تھے اُن کے علاوہ عبدل رشید شاہباز اور محمد اکبر مجروح بھی ایوانِ صدارت میں موجود تھے مشاعرے کی نظامت جواں سال شاعر اور ادیب جناب توصیف رضا نے کی ۔ مشاعرے میں ہر موضوع کے حوالے سے کلام پڑھا گيا ۔ مشاعرے میں میر افروز افروز ،پير عتیق اللہ عتیق ،عبدل السلام ہمراز ، شفیق کارہامی ،محبوب بلال راتھر ، ایڈووکیٹ فردوس احمد ،بلال حجام غلام نبی دلنواز ،شہزاد منظور ،راحت رفیق اور نظیر شاہد کے علاوہ کئی نامور شعرا نے شرکت کی مشاعرے کی اپتدا بانسُری سنگیت سے ہوئی جس کے فرایض جناب عبدل حمید شاہد نے انجام دئے …