4لڑکیوں سمیت سمیت 7 ،ا فراد زخمی،3زخمی جی ایم سی اننت ناگ منتقل،4بانہال میں زیرعلاج
بانہال//سری نگرجموں قومی شاہراہ پربدھ کی صبح ایک چھوٹی مسافر گاڑی کھارپورہ بانہال کے قریبحادثہ کا شکار ہو کر 150فٹ گہری کھائی میں جا گری،جس کے نتیجے میں ڈرائیوراور4خواتین سمیت7افراد زخمی ہوگئے ،جن میں سے 3شدیدزخمیوں کوGMCاسپتال اننت ناگ منتقل کیاگیا جبکہ باقی4زخمی سب ضلع اسپتال بانہال میں زیرعلاج ہیں ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح جموں سے سری نگرروانہ ہونے والی ایک تویراگاڑی زیرنمبرJK01AP/5877،جب مسافر وں کولیکر تقریباًساڑھے11بجے کھار پورہ بانہال کے نزدیک پہنچی تویہاں گاڑی ڈرائیور کے قابوہوکر 150فٹ گہری کھائی میں جا گری۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی بانہال پولیس نے فوج کی12آرآر اوربانہال کے رضاکاروںکی مدد سے فوری بچائو کارروائی شروع کی ۔گہری کھائی میں پڑے زخمیوںکوپہلے شاہراہ پر پہنچایاگیا،جہاں سبھی 7زخمیوں کوسب ضلع اسپتال بانہال منتقل کیاگیا۔اس حادثے میں زخمی ہونے والوںکی شناخت حذیفہ دُخترمحمدیوسف ،شکیلہ بانودُخترمحمدعبدللہ ،شازیہ بانو دُخترمحمدعبداللہ ، علیزہ بانو دُختر محمد یوسف ساکنان شیربی بی، ڈرائیور عابد احمد ڈارولد غلام محمد ڈارساکنہ نشاط سری نگر، جہانگیر احمدولد عبدا لطیف ساکنہ اورفاروق احمد ولد عبدا لطیف ساکنان چیکا سرباگنی رامسو کے طور پر کی گئی ہے۔معلوم ہواکہ اس سڑک حادثے میں شدیدزخمی ہونے والی تین لڑکیوں بشمول شکیلہ بانواورشازیہ بانو کوجی ایم سی اننت ناگ منتقل کیاگیا۔بانہال پولیس نے نے بتایا کہ اس حادثے میں7 افراد زخمی ہوئے جن میں سے4 کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔تاہم باقی 3زخمیوں کوبہترعلاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال اننت ناگ منتقل کیاگیا۔










