500گرام چرس اور 1400روپے برآمد:پولیس
بانڈی پورہ//بانڈی پورہ پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے باغ بانڈی پورہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کرکے ضبط کی ۔جے کے این ایس کے مطابق باغ بانڈی پورہ کے قریب منشیات فروشوں کی نقل و حرکت سے متعلق ایک خاص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ کی ایک پولیس پارٹی نے ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر بانڈی پورہ کی زیر نگرانی میں ووڈر محلہ سے آنے والے2 پیدل چلنے والوں کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی،جن میں ایک مرد اور دوسری خاتون تھی۔پولیس پارٹی کو دیکھ کر دونوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پارٹی نے ان کا پیچھا کیا اور مشتبہ شخص کو بڑی تدبیر سے پکڑ لیا گیاتاہم خاتون منشیات فروش بھاگنے میں کامیاب ہوئی ۔تفتیش کے دوران پتہ چلا مذکوریہ خاتون گرفتارشخص کی بیوی ہے۔ مذکورہ شخص کی ذاتی تلاشی کے دوران اس شخص کے پاس سے500گرام چرس پاؤڈر اور 1400روپے برآمد ہوئے۔گرفتار شخص کی شناخت محمد شفیع شیخ ولد محمد شہباز شیخ ساکن شیخ محلہ بانڈی پورہ کے طورپرہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ میاں بیوی علاقے کے نوجوانوں میں ممنوعنہ نشیلی اشیاء فرخت کرتے تھے ۔تھانہ پولیس بانڈی پورہ نے اس سلسلے میں کیس ایف آئی آر نمبر183/2022 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔










