بجلی تار کی مرمت کے دوران 28سالہ عارضی ملازم کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

بالپورہ شوپیان میں دلدوزحادثہ،بجلی کرنٹ لگنے سے خاتون لقمہ اجل

شوپیان//جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے بالپورہ گاؤں میں بدھ کو ایک خاتون اپنے گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئی۔ جے کے این ایس کے مطابق بالپورہ شوپیان میں ایک خاتون بدھ کے روز گھرمیں بجلی کرنٹ کی زدمیں آئیی ،جسکے نتیجے میں اُسکی موت واقعہ ہوئی ۔متوفی خاتون کی شناخت تنسیمہ جان زوجہ فیاض احمد ٹھوکر کے بطورہوئی ہے۔ دریں اثناء پولیس نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ۔