سڑکیں ،گلی کوچے اورمکانات زیرآب
گاندربل// شدید بارش کے بیچ بادل پھٹنے سے سری نگر،لیہہ شاہراہ کومنگل کی صبح آمدورفت کیلئے بند کیا گیاکیونکہ گاندربل ضلع کے کنگن علاقہ میں اچانک سیلاب جیسی صورتحال پیداہوئی ۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بتایاکہ پیراورمنگل کی درمیانی شدیدبارشیں ہونے کے بیچ کنگن کے ایک مضافاتی جنگل میں بادل پھٹنے کے بعد شاہ محلہ کلاں علاقے میں اچانک سیلاب آیا۔مقامی لوگوںنے بتایاکہ سبھی سڑکیں زیرآب آنے کیساتھ ساتھ سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی مکانات زیرآب آگئے اور اُنکوجزوی نقصان پہنچا۔حکام نے بتایاکہ سیلابی ریلے کی وجہ سے سری نگرلیہہ شاہراہ کوبندکیاگیا ،اوریہاں مشینیں لگاکر فوری طورپربحالی کاکام شروع کیاگیا۔انہوںنے کہاکہ شاہ محلہ کلان کنگن کے مقام پرجمع سیلابی پانی کی نکاسی عمل میں لائی جارہی ہے ۔حکام نے بتایاکہ موسم بہتر ہونے کی صورت میں شاہراہ کوجلدہی کھول دیاجائیگا۔خیال رہے اسی راستے سے یاتریوںکی گاڑیاں بال تل بیس کیمپ کی جانب جاتی ہیں ۔










